ZTBL

ZTBL building
:: Zarai Taraqiati Bank Limited::

توانائی بچت اسکیم- بائیوگیس یونٹ

کسانوں کی فلاح و بہبود اور موجودہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے بینک نے توانائی بچت اسکیم کے نام سے بائیو گیس یونٹ کے قیام کیلئے نئی سکیم متعارف کروائی ہے۔ اس اسکیم کے اجراء سے نہ صرف کسانوں کیلئے کم خرچ توانائی کا حصول ممکن ہو گا بلکہ انکو پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کا موقع ملے گا۔ جو کہ ترقی کی طرف ایک بہتر قدم ثابت ہوگا۔
اس اسکیم کا اطلاق ملک میں موجود بینک ہذا کی تمام شاخوں / برانچوں میں یکساں طور پر ہو گا۔ دائرہ کار
ایک یا ایک سے زیادہ معزز کسان بھائی جو بائیو گیس یونٹ کی تکنیکی صلاحیت سے واقفیت رکھتے ہوں اس اسکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اہلیت
کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل لون کیس فائل /کتابچہ زرعی پاس بک /فرد جمعبندی دو عدد تصاویر مطلوبہ دستاویزات
اس اسکیم کے تحت قرضہ کی زیادہ سے زیادہ حد سات لا کھ پچاس ہزار روپے ہے۔ قرض کی حد
قرض دار کو %10بطور اپنا حصہ بینک میں جمع کرانا پڑے گا جو آخری قسط کی وصولی میں شمار کیا جائے گا۔ قرض دار کی شراکت
بمطابق مروجہ بینک چارجز قرضہ کے اخراجات
قرض دار اپنی زرعی اراضی یا دیگر قابل قبول ضمانتیں پیش کر سکتا ہے۔ بصورت دیگر اپنے والدین یا قریبی رشتے داروں کی زرعی اراضی انہیں قرضے میں شامل کرتے ہوئے قرضے کے عوض پیش کر سکتا ہے۔ ضمانت/سکیورٹی
اس سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات پانچ سالوں کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کیئے جائیں گے۔ قرض کی وصولی کا جدول
بینک کے جاری پیداواری او رترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس اسکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ شرح مارک اپ
بینک کاموبائل کریڈٹ آفیسر قرضوں کے صحیح اور بر وقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں کریڈٹ آپریشن ڈیپارٹمنٹ، ایگریکلچر ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ زونل مینیجر اِن قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ جانچ پڑتال

Related Documents

Loan FAQs ( Urdu PDF 599KB )
Agri Business Supplement