ZTBL

ZTBL building
:: Zarai Taraqiati Bank Limited::

خصوصی اسکیم برائے گلگت بلتستان

زرعی ترقیاتی بینک لمٹیڈ دور دراز کے پسماندہ علاقوں میں زرعی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمہ تن کوشاں ہے۔ اسی نظریے کے تحت گلگت بلتستان کے علاقہ میں غربت کو کم کرنے اور اس علاقے کے عوام کی خوشحالی کے لئے مندرجہ ذیل خصوصی اسکیموں کا اجراء کیا گیا ہے جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
ان تمام سکیموں کا اطلاق گلگت بلتستان میں واقع زرعی ترقیاتی بینک کی تمام برانچوں میں یکساں طور پر ہو گا۔ ان سکیموں میں سابقہ تجربہ کے حامل نئے کسانوں /کاشتکاروں کوترجیح دی جائے گی۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اس سکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ دائرہ کار
کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل لون کیس فائل /کتابچہ زرعی پاس بک /فرد جمعبندی دو عدد تصاویر مطلوبہ دستاویزات
سکیم کے تحت دیئے جانے والے خصوصی قرضہ جات
ٹراؤٹ مچھلی گلگت بلتستان کے ٹھنڈے پانیوں کی مخصوص پہچان ہے۔ لہذا اسکی افزائش کیلئے بینک نے خصوصی اقدامات کیئے ہیں جن میں درکار زمین برائے تا لا ب کی حد کو کم کرکے ایک کنال اور زیادہ سے زیادہ 8 کنال کرنا، قرض کی منظوری کیلئے برانچ مینیجر کے اختیارات میں اضافہ اور دیگر مراعات شامل ہیں۔ ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش
یاک (تبتی بیل) گلگت بلتستان کے علاقے میں معروف لائیو سٹاک جانور ہے۔ جس کے گوشت اور دودھ کی بیحد مانگ ہے۔ لہذا بینک نے یاک کی خریداری کیلئے قرضے کی حد کومبلغ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے فی جانور تک بڑھا دیا ہے۔ اسی طرح یاک بچھڑے کی فی کس قیمت چالیس ہزار روپے اور انکی افزائش کیلئے جاری اخراجات کیلئے قرضہ جات کی حد مبلغ دس ہزار روپے فی جانور مقرر کی گئی ہے۔ یاک (تبتی بیل) فارمینگ
سی بک تھارن کی جڑی بوٹی اور اسکے بیجوں سے حاصل ہونے والا تیل مختلف اشیاء مثلاً جیم اور جیلی کی پیداوار میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کی پیداوار کو خاطر خواہ حد تک بڑھا کر نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک برآمد سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ لہذا سی بک تھارن کی کاشت میں اضافے کیلئے قرضے کی حد مبلغ باون ہزار روپے فی ایکڑ مقرر کی گئی ہے۔ سی بک تھارن کی کاشت
ہائی برڈ پاپلر کی کاشت میں خاطر خواہ اضافے کیلئے قرضے کی حد بڑھا کر مبلغ ایک لاکھ بیس ہزار روپے فی ایکڑ کر دی گئی ہے۔ ہا ئی برڈ پاپلر
اس سکیم میں شرکت کے خواہش مند کاشتکار قرضے کا دس فیصد حصہ بینک میں جمع کرائیں گے۔ جو آخری قسط کی وصولی میں شمار کیا جائے گا۔
ضمانت / سکیورٹی
بمطابق مروجہ بینک چارجز قرضہ کے اخراجات
زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں۔ ضمانت/سکیورٹی
ٹراؤٹ مچھلی اور سی بک تھارن کیلئے قرضہ جات کی وصولی پانچ سالوں میں قرضہ کی ادائیگی کے دو سال بعد سالانہ اقساط میں کی جائے گی۔ جبکہ یاک جانور کے قرضہ جات کی وصولی پانچ سالوں کے دوران ششماہی اقساط میں قرضہ کی ادائیگی کے ایک سال بعد شروع ہونگی۔ ہائبرڈ پاپلر کے قرضے کی وصولی پانچ سا لوں میں قر ضہ کی ادائیگی کے تین سال بعد ششماہی /سالانہ اقساط میں کی جائے گی۔
قرض کی وصولی کا جدول
بینک کے جاری پیداواری او رترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس اسکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ شرح مارک اپ
بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر قرضوں کے صحیح اوربر وقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، زونل مینیجر(وصولی) اور آڈٹ ٹیم بھی ان قرضہ جات کی پڑتال کریں گے۔
جانچ پڑتال

Related Documents

Loan FAQs ( Urdu PDF 599KB )
Agri Business Supplement