ZTBL

ZTBL building
:: Zarai Taraqiati Bank Limited::

کراچی کیلئے ترقیاتی ا سکیم

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈجہاں وقتاً فوقتاًملک گیر سطح پرمختلف زرعی سکیموں کا اجراء کرتا ھے.وہیں مخصو ص علا قو ں کی ضروریات کو پور اکرنے کے لئے علا قا ئی زرعی سکیمیں بھی ۱س کے پیشِ نظر رہتی ہیں۔ا سی نظریئے کے تحت بینک نے کراچی زون کی مختلف برانچوں کو منا فع بخش یو نٹ بنا نے اور کاروباری سرگر میوں کے فروغ کے لئے موجودہ سکیم کا اجراء کیا ٗجس کے تحت کاشتکار / کسان ما ہی پر و ری ٗمرغبانی‘ ڈیری ٗ سبز یو ں کی کا شت ٗ نرسری ٗ پھو لو ں کی کاشت ٗزرعی آلا ت ٗ ٹر یکٹر ٗآلا ت ِ آبپا شی ا وَرآلا ت ِتحفظِ دودھ کے لئے قر ض حاصل کرسکتے ہیں۔
کراچی زون میں واقع مرکزی برانچ گلستان ِ جوہر، دھ طور، فش ہاربر، ابراہیم حیدری، میمن گوٹھ برانچیں اس سکیم کے تحت قرضے دینے کی اہل ہیں۔ دائرہ کار
تمام نئے کاشتکار حضرات اور پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اس سکیم کے تحت قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ اہلیت
کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل لون کیس فائل /کتابچہ زرعی پاس بک /فرد جمعبندی دو عدد تصاویر مطلوبہ دستاویزات
اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ 15لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ قرض کی حد
اس سکیم میں شرکت کے خواہش مند کاشتکار قرضے کا دس فیصد حصہ بینک میں جمع کرائیں گے۔ جو آخری قسط کی وصولی میں شمار کیا جائے گا۔ قرض دار کی شراکت
بمطابق مروجہ بینک چارجز قرضہ کے اخراجات
زیرِ ملکیت و قبضہزرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں قرض کے عوض پیش کی جا سکتی ہیں۔ ضمانت/سکیورٹی
اسکیم کی نوعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بینک کے مروجہ قوانین کے مطابق قرضے کی وصولی کی جائے گی۔ قرض کی وصولی کا جدول
بینک کے جاری پیداواری او رترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس اسکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ شرح مارک اپ
بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ جانچ پڑتال

Related Documents

Loan FAQs ( Urdu PDF 599KB )
Agri Business Supplement