ZTBL

ZTBL building
:: Zarai Taraqiati Bank Limited::

خواتین روزگار سکیم

زرعی ترقیاتی بینک زراعت کی ترقی و فروغ میں ایک منفرد کردار ادا کر رہا ہے۔ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ لہذا دیہی خواتین کو معاشی خود کفا لت و خوشحالی کیطرف گامزن کرنے کیلئے زرعی ترقیاتی بینک نے خواتین روزگار سکیم کے نام سے موجودہ سکیم کا آغاز کیا تاکہ وہ معقول روزگار حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے خاندان کی آمدنی میں اضافہ کر سکیں بلکہ قومی ترقی میں اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر سکیں۔ سکیم کے نمایاں خدوخال درج ذیل ہیں۔
پاکستان بھر میں قائم زرعی ترقیاتی بینک کی تمام متعلقہ برانچوں / شاخوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ دائرہ کار
تمام ہنر مند اور باصلاحیت دیہی خواتین جو سکیم کے تحت مختلف مقاصد کیلئے مالی معاونت کا حصول اور اپنے کاروبار کا قیام چاہتی ہیں، وہ کاشتکار ی، دستکاری سے لے کر دیگر گھریلو مصنوعات کی تیاری کیلئے قرض حاصل کر سکتی ہیں۔ اہلیت
کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل لون کیس فائل /کتابچہ زرعی پاس بک /فرد جمعبندی دو عدد تصاویر مطلوبہ دستاویزات
اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ حد دو لاکھ روپے جبکہ شخصی ضمانت کے تحت ۲۵ ہزارروپے فی کس ہو گی۔ قرض کی حد
اس مقصد کے تحت قرضہ کے حصول کیلئے خواہشمند خواتین کو اپنا اکاؤنٹ بینک ھذاکی متعلقہ شاخ میں کھولنا ہو گا اور کل قرضہ کا دس فیصدی حصہ قرضے کی واپسی تک رکھنا ہو گا جو کہ آخری قسط کے طور پر شمار کیا جائے گا۔ قرض دار کی شراکت
بمطابق مروجہ بینک چارجز قرضہ کے اخراجات
زیرِِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں۔اگر اپنے نام پر کوئی زمین /اراضی نہ ہو تو خواتین اپنے والدین اور دیگراہل خانہ کی زمین بطورِ ضمانت دے سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں شخصی ضمانت کے تحت بھی خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ ضمانت/سکیورٹی
پیداواری اور ترقیاتی قرضہ جات بالترتیب 18ماہ اور پانچ سال کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔ قرض کی وصولی کا جدول
بینک کے جاری پیداواری او رترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس اسکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ شرح مارک اپ
بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ جانچ پڑتال

Related Documents

Loan FAQs ( Urdu PDF 599KB )
Agri Business Supplement