ZTBL

ZTBL building
:: Zarai Taraqiati Bank Limited::

اسکیم برائے افزائش بھیڑ بکریاں

پاکستان کی معیشت کا زیادہ تر دارومدار زراعت پر ہے۔ زراعت کا بڑا ذیلی شعبہ افزائش مال مویشی (لائیو سٹاک) ہے اس کی اہمیت اس بات سے بھی ظاہر ہے کہ تقریبا35 ملین آبادی کا بالواسطہ یا بلاواسطہ انحصار اِس شعبے پر ہے۔ اس کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی بینک نے اس شعبے کی ترقی کے لئے نمایاں اقدامات کئے ہیں۔ جن میں بھیڑ بکریوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لئے مذکورہ اسکیم کا اجراء بھی شامل ہے۔ اس سکیم کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں
اس اسکیم کے تحت کاروباری حضرات ملتان، فیصل آباد، ڈی جی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، شہید بینظیر آباد، دادو، سکھر، پشاور، لسبیلہ، لورالائی اور خضدار اضلاع سے وابستہ زرعی بینک کی شاخوں / برانچوں سے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ دائرہ کار
افزا ئشِ نسل مال مویشی اور افزائش مال مویشی برائے حصولِ گوشت کے فروغ کیلئے نئے کاشتکار بشمول بینک کے پرانے قرضدار جن کا بینک کیساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اِس سکیم کے تحت مالی تعاون حاصل کر سکتے ہیں۔ اہلیت
کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل لون کیس فائل /کتابچہ زرعی پاس بک /فرد جمعبندی دو عدد تصاویر مطلوبہ دستاویزات
اس اسکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ حد15لاکھ روپے ہے۔ قرض کی حد
قرض دار کو %10بطور اپنا حصہ بینک میں جمع کرانا پڑے گا جو آخری قسط کی وصولی میں شمار کیا جائے گا۔ قرض دار کی شراکت
بمطابق مروجہ بینک چارجز قرضہ کے اخراجات
زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں۔ ضمانت/سکیورٹی
ایسے مال مویشی جو صرف گوشت کی پیداوار کے لئے پا لے جائیں ان کے قرض کی وصولی پندرہ ماہ کے دوران ہو گی۔

افزائش - نسل کے لئے پرورش پانے والے جانوروں کے مطلوبہ قرضہ کی مدت قرضہ کی ادا ئیگی کے ایک سال بعد پانچ سال پر مشتمل ہو گی۔
قرض کی وصولی کا جدول
بینک کے جاری پیداواری او رترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس اسکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ شرح مارک اپ
بینک کا موبائل کریڈٹ آ فیسر(MCO) قرضوں کے صحیح اوربروقت استعما ل کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر،زونل مینیجر(وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔
جانچ پڑتال

Related Documents

Loan FAQs ( Urdu PDF 599KB )
Agri Business Supplement