ZTBL

ZTBL building
:: Zarai Taraqiati Bank Limited::

سوغات شیریں ا سکیم -برائے گڑ

گڑ اپنے منفرد ذائقے، مٹھاس اور غذایئیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔جس سے کاروباری حضرات پورے سال کے دوران اور خصوصاً موسم سرما میں خاطر خواہ منافع کماتے ہیں۔ زرعی پیداوارکی قدروقیمت میں اضافے کی حکومتی کوششوں میں تعاون کے پیش نظر بینک ہذا زرعی ترغیبات کے فروغ کیلئے ہمہ تن کوشاں ہے۔ سوغاتِ شیریں ا سکیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سکیم کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں۔
اس سکیم کے تحت ملک بھرکے تمام خواہشمند کسان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ماسوائے اس علاقے کے جہاں وفاقی /صوبائی حکومت نے کوئی پابندی عائد کی ہو۔ دائرہ کار
نئے خواہشمند کسانوں کے علاوہ سابقہ قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو۔اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اہلیت
کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل لون کیس فائل /کتابچہ زرعی پاس بک /فرد جمعبندی دو عدد تصاویر مطلوبہ دستاویزات
اس اسکیم کے تحت خواہشمند کسان فی کس پانچ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ قرض کی حد
اس سکیم میں شرکت کے خواہش مند کاشتکار قرضے کا دس فیصد حصہ بینک میں جمع کرائیں گے۔ جو آخری قسط کی وصولی میں شمار کیا جائے گا۔ قرض دار کی شراکت
بمطابق مروجہ بینک چارجز قرضہ کے اخراجات
زیرِِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں۔بصورت دیگر والدین یا دیگر اہل خانہ کی زرعی اراضی بطور ضمانت اور انہیں بحیثیت شریک قرض دار شامل کر کے بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ضمانت/سکیورٹی
قرض کی وصولی ششماہی اقساط میں عرصہ پانچ سال کے دوران کی جائے گی۔ قرض کی وصولی کا جدول
بینک کے جاری پیداواری او رترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس اسکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ شرح مارک اپ
بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ جانچ پڑتال

Related Documents

Loan FAQs ( Urdu PDF 599KB )
Agri Business Supplement