ZTBL

ZTBL building
:: Zarai Taraqiati Bank Limited::

شمسی توانائی سکیم -شمسی توانائی پمپ

توانا ئی بحران پر قابو پانے اَور دیگر ذرائع سے توانائی حاصل کرنے کی غرض سے زرعی ترقیاتی بینک نے شمسی توانائی سکیم (توانائی پمپ) کا اجراء کیا ہے۔جو کہ بلا شبہ کسانوں کی بچت میں اضافے اور ان کی ذاتی زندگی میں نمایاں تبدیلی کی ضامن ہو گی۔ اس اسکیم کے نمایاں خدوخال درج ذیل ہیں۔
اس اسکیم کا اطلاق پورے پاکستان میں واقع زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں /برانچوں پر ہو گا۔ دائرہ کار
ایسے تمام نئے کسان/ کاشتکار جوکنویں،ٹیوب ویل یا دیگر ذرائع آبپاشی کا استعمال کر رہے ہوں اور جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے اپنا معیار زندگی بہتر بنانے کے خواہش مند ہوں، اس سکیم سے ترجیحی بنیادوں پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ شمسی توانائی پمپ کے استعمال کا سابقہ تجربہ اضافی خوبی سمجھا جائیگا تاکہ کاشتکار اپنا کاروبار تجارتی بنیادوں پر کامیابی سے چلا سکیں۔ بینک کے سابقہ کھاتے دار /صارف، جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، وہ بھی اس سہولت سے فائدہ اُٹھا کر اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اہلیت
کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل لون کیس فائل /کتابچہ زرعی پاس بک /فرد جمعبندی دو عدد تصاویر مطلوبہ دستاویزات
اس اسکیم کے تحت قرض کی زیادہ سے زیادہ حد پندرہ لا کھ روپے ہے۔ قرض کی حد
قرض دار کو %10بطور اپنا حصہ بینک میں جمع کرانا پڑے گا جو آخری قسط کی وصولی میں شمار کیا جائے گا۔ قرض دار کی شراکت
بمطابق مروجہ بینک چارجز قرضہ کے اخراجات
قرض دار اپنی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی یا دیگر قابل قبول ضمانتیں قرضے کے عوض بینک کو پیش کر سکتا ہے۔ ضمانت/سکیورٹی
متذکرہ بالا قرضہ کی رقم دس سالوں میں ششماہی اقساط کے حساب سے وصول کی جائے گی۔ قرض کی وصولی کا جدول
بینک کے جاری پیداواری او رترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس اسکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ شرح مارک اپ
بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر اور دیگر افسران قرضوں کے صحیح اوربروقت استعمال کی جانچ پڑتال کریں گے۔ قرض کے غلط استعمال کی صورت میں کل قرضہ بمعہ مارک اپ یکمشت طلب کیا جا سکتا ہے۔ جانچ پڑتال

Related Documents

Loan FAQs ( Urdu PDF 599KB )
Agri Business Supplement