ZTBL

ZTBL building
:: Zarai Taraqiati Bank Limited::

تحفظ ثمر اسکیم (پھلوں اور سبزیوں کو خشک کر کے محفوظ بنانا)

اللہ تعالیٰ نے گلگت بلتستان کو جہاں ایک طرف حُسن سے نوازا ہے، وہیں دوسری طرف انواع و اقسام کے پھلوں اور سبزیوں کی بیش بہا نعمت سے بھی مالا مال کیا ہے۔ دور ان ترسیل ان پھلوں /سبزیوں کا بڑا حصہ ضائع ہو جاتاہے۔جو کہ بلا شبہ قومی معاشی نقصان ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک نے شمسی توانائی کو استعمال میں لا کر ان پھلوں اور سبزیوں کو خشک کرنے کی سکیم متعارف کروائی ہے۔جو نہ صرف ان کی مدتِ استعمال میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ ملکی معاشی ترقی کیلئے بھی اہم ستون ثابت ہوگی۔
اس سکیم کا اطلاق زرعی ترقیاتی بینک کی گلگت بلتستان زون کے تحت تمام شاخوں / برانچوں میں ہو گا۔ دائرہ کار
پھلوں /سبزیوں کو شمسی توانائی ٹیکنا لوجی کے استعمال سے خشک کر کے محفوظ کرنے اور اُنکی بہتر قیمت حاصل کرنے کے خواہشمند تمام نئے کاشتکار اس سکیم سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ بینک کے سابقہ قرض دار جن کا بینک کیساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو وہ بھی اس سکیم کے تحت مطلوبہ قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اہلیت
کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل لون کیس فائل /کتابچہ زرعی پاس بک /فرد جمعبندی دو عدد تصاویر مطلوبہ دستاویزات
اس سکیم کے تحت قرضہ کی فی کس حدزیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ روپے تک ہے۔ قرض کی حد
اس سکیم میں شرکت کے خواہش مند کاشتکار قرضے کا دس فیصد حصہ بینک میں جمع کرائیں گے۔ جو آخری قسط کی وصولی میں شمار کیا جائے گا۔ قرض دار کی شراکت
بمطابق مروجہ بینک چارجز قرضہ کے اخراجات
زیرِ ملکیت و قبضہزرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں قرض کے عوض پیش کی جا سکتی ہیں۔ ضمانت/سکیورٹی
سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات پانچ سال کی مُدت میں قرضہ کی ادائیگی کے چھ ماہ بعد ششماہی اقساط میں وصول کیئے جائیں گے۔ قرض کی وصولی کا جدول
بینک کے جاری پیداواری او رترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس اسکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ شرح مارک اپ
بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ جانچ پڑتال

Related Documents

Loan FAQs ( Urdu PDF 599KB )
Agri Business Supplement