ZTBL

ZTBL building
:: Zarai Taraqiati Bank Limited::

تحفظ اجناس اسکیم -چھوٹے گودام

زرعی اجناس کو موسمی اثرات اور بیماریوں سے محفوظ کر کے ان کی قیمتِ فروخت بڑھانے اور چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ منافع پہنچانے کی غرض سے زرعی ترقیاتی بینک نے تحفظِ اجناس سکیم (چھوٹے سائز کے گودام کی تعمیر) متعارف کرائی ہے جس کے نمایاں خدوخال درجہ ذیل ہیں۔
اس اسکیم کا اطلاق ملک بھر میں قائم زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں میں ہو گا۔ دائرہ کار
ملک بھر کے تمام قابل قدر نئے کاشتکار جو زرعی پیداوار کو محفوظ رکھنے کیلئے گودام کی تعمیر کے خواہش مند ہوں اس سکیم سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ نیز پرانے کاشتکار جن کا بینک کے ساتھ سابقہ لین دین تسلی بخش رہا ہو، وہ بھی اس سکیم کے تحت قرضہ لینے کے اہل ہونگے۔ اہلیت
کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل لون کیس فائل /کتابچہ زرعی پاس بک /فرد جمعبندی دو عدد تصاویر مطلوبہ دستاویزات
اس سکیم کے تحت خواہش مند کاشتکار فی کس زیادہ سے زیادہ پندرہ لاکھ روپے تک قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ قرض کی حد
قرض دار کو %10بطور اپنا حصہ بینک میں جمع کرانا پڑے گا جو آخری قسط کی وصولی میں شمار کیا جائے گا۔ قرض دار کی شراکت
بمطابق مروجہ بینک چارجز قرضہ کے اخراجات
زیرِِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں۔ ضمانت/سکیورٹی
قرضے کی وصولی دس سال کے دوران قرضہ کی ادائیگی کے ایک سال بعد ششماہی اقساط کی بنیاد پر کی جائے گی۔ قرض کی وصولی کا جدول
بینک کے جاری پیداواری او رترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس اسکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ شرح مارک اپ
گودام کی تعمیر کے دوران بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر /برانچ مینیجر ہر ماہ قرض کے صحیح اور بر وقت استعمال کی جانچ پڑتال کرے گا۔ اور گودام کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ششماہی بنیاد پر اگر قرض کی اقساط بر وقت ادا نہیں کی جائیں گئی۔ جانچ پڑتال

Related Documents

Loan FAQs ( Urdu PDF 599KB )
Agri Business Supplement