قرضہ سکیم برائے ملک چِلنگ یونٹ

ڈیری /لائیو سٹاک شعبہ کو ترقی دینے، دودھ کی ترسیل وتقسیم کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے اور پورے ملک میں اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے چھوٹے پیمانے پرملک چلنگ یونٹ کے قیام کی سکیم کا اجراء کیا ہے۔

Terms & Conditions

دائرہ کار

اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں کے توسط سے ہو گا۔

اہلیت

نئے خواہشمند کسانوں کے علاوہ سابقہ قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کرسکتے ہیں۔

مطلوبہ دستاویزات
  • کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
  • لون کیس فائل / کتابچہ
  • زرعی پاس بک / فرد جمعبندی
  • دوعدد تصاویر
قرضے کی حد

کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ پندرہ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔

قرضدار کا حصہ

قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہو گا۔

ضمانت /سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

قرض کی وصولی کا جدو ل

اس اسکیم کے تحت قرض پانچ سالوں کے دوران سہ ما ہی اقساط میں وصول کیا جائے گا۔

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔

جانچ پڑتال

زونل چیف اور کریڈٹ آپریشن ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس ان قرضہ جات کی ماہانہ جانچ پڑتال کریں گے۔

Logo

Agriculture Loan Schemes

Sending & Receiving Money

just got a lot easier with ZTBL App®

Coming Soon

footer_dynamic

Get the latest articles and announcements in your inbox.