سکیم برائے افزائش پھولدارپودے و گرین ہاؤسز

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈنے پھولدار پودوں کی افزائش اور گرین ہاؤسز کو ترقی دینے کیلئے اس سکیم کا آغاز کیا ہے۔تا کہ کسان اس سکیم کے تحت اپنی محنت وصلاحیتوں کو بروئے کار لاکرپھولوں کی کاشت اور بے موسم کے پھلوں اور سبزیوں کی کاشت کے ذریعے  اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں۔نیز غربت اور بیروزگاری کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں تک ہو گا

اہلیت

۱)  اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے اچھی شہرت کے حامل تمام افراد اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اور اس شعبہ میں سمجھ بوجھ رکھتے ہوں وہ بھی اس اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔
۲)   ای۔ سی آئی بی رپورٹ صاف ہو۔
۳)   ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو۔

مطلوبہ دستاویزات
  • کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
  • لون کیس فائل / کتابچہ
  • زرعی پاس بک / فرد جمعبندی
  • دوعدد تصاویر
قرضے کی حد

کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ  پچاس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے

قرضدار کا حصہ

قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا  10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہو گا.

ضمانت / سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں.

قرضہ کے اخراجات

مطابق مروجہ بینک چارجز

قرض کی وصولی کا جدو ل

۱)قرض برائے: ٹنل فارمنگ اور گرین ہاؤسز عرصہ 5 سال کے اندر ششماہی اقساط میں واپس ہو گا۔ پہلی قسط ایک کا جدول سال بعد شروع ہوگی۔
۲) قرض برائے گُلاب کی کاشت عرصہ 5 سال کے اندر ششما ہی اقساط میں واپس ہو گا۔ جس کی پہلی قسط ایک سال بعدشروع
ہوگی۔
۳) قرض برائے ٹیوب روز اور گلیڈلس عرصہ 5 سال کے اندر ششما ہی اقساط میں واپس ہو گا۔ جس کی پہلی قسط چھ ماہ بعد شروع ہو گی۔
۳) قرض برائے برتن اورآرا ئسشی پھول عرصہ 5 سال کے اندر ششما ہی اقساط میں واپس ہو گا۔ جس کی پہلی قسط چھ ماہ بعد
شروع ہوگی۔

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا اور قرضہ وقت پر ادا کرنیکی صورت میں ۳ فیصد رعائت بھی دی جائیگی۔

قرضہ کی منظوری

پندر ہ لاکھ روپے تک کا قرضہ CLSDڈیپارٹمنٹ منظورکرے گا۔

جانچ پڑتال

زونل چیف اور کریڈٹ آپریشن ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس ان قرضہ جات کی ماہانہ جانچ پڑتال کریں گے۔

Logo

زراعت قرض سکیمیں

صارفین  کےلیے  خوشخبری۔۔۔

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی   انٹرنٹ  اور  موبال  اپلی کیشن تکمیل  کے مراحل  میں۔

جلد آ رہا ہے

footer_dynamic