قرضہ برائے اسٹیبلشمنٹ آف ایگری ٹورِسٹ آؤٹ لٹ /آرچرڈ

گلگت بلتستان کی زیادہ تر آبادی کے روزگار کا انحصار خشک میوہ جات اورکھیتی باڑی پر ہے۔ ہر سال کم و پیش پندرہ لاکھ سیاح اندرون و بیرونِ ملک سے یہاں سیاحت کیلئے آتے ہیں۔ ان حالات کے پیشِ نظر مقامی کسان زراعت اور سیاحت کوایک ساتھ ملا کر اپنی پیداوار سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اس میں “قرضہ برائے اسٹیبلشمنٹ آف ایگری ٹورِسٹ آؤٹ لٹ” سکیم کے تحت اپنا کردار ادا کرے گا۔ جہاں سیاح دیکھ سکتے ہیں،رُک سکتے ہیں، لُطف اندوز ہوسکتے ہیں اور کسانوں سے اُن کی زرعی مصنوعات براہِ راست خریدسکتے ہیں۔
اس سکیم کے خدوخال مندرجہ ذیل ہیں
قوائدو ضوابط

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

گلگت بلتستان کے تمام علاقوں کے رہائشی اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کرسکیں گے۔

اہلیت

گلگت بلتستان کے تمام علاقوں کے رہائشی جن کے اپنے پھلوں اور میوہ جات کے باغات ہیں اور جو چاہتے ہیں کہ اپنی زرعی مصنوعات بہترطریقے سے فروخت کر کے آمدنی میں اضافہ کر سکیں ان کیلئے ایگری بیسڈ آؤٹ لٹ سکیم متعارف کروائی گئی ہے۔

مطلوبہ دستاویزات

کمپیوٹر ائز شناختی کارڈ کی نقل
زرعی پاس بک /فرد جمعبندی /قائم شُدہ باغات کی دستاویزات
دوعدد تصاویر

قرضے کی حد

اس اسکیم کے تحت ایک کسان زیادہ سے زیادہ پچیس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکتا ہے تاکہ سیاحوں کے قیام و طعام اور سفری رہائش کیلئے کمروں کی تعمیر کر سکے۔

قرضدار کی شراکت

بینک کی مقرر کردہ حدپچیس لاکھ روپے فی کس سے زیادہ کے منصوبہ میں اُوپر والی رقم قرضدار کی شراکت ہو گی یا پچیس لاکھ روپے سے کم والے منصوبہ میں 10 فیصد حصہ قرضدارکواپنی طرف سے شراکت کے طور پر جمع کروانا ہو گا۔

ضمانت /سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں بصورت دیگر والدین یا دیگر
اہل خانہ کی زرعی اراضی بطور ضمانت اور انہیں بحیثیت شریک قرض دار شامل کرکے بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔

قرضہ کی منظوری

دس لاکھ روپے تک کا قرضہ CLSDڈیپارٹمنٹ منظورکرے گا، اور اس سے زیادہ کا قرضہ متعلقہ زونل کریڈٹ کمیٹی منظور کرے گی

قرض کی ادائیگی

تمام ضروری /قانونی کاغذات کی وصولی کے بعد قرضدار کو قرض کی رقم بذریعہ کرنٹ اکاؤنٹ ادا کی جائے گی۔

قرض کی وصولی کا جدو ل

اس اسکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات ایک سال کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ سال کے عرصہ کے دوران سالانہ اقساط میں وصول کئے جائیں گے

جانچ پڑتال

متعلقہ برانچ کے مینیجر اور موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO)نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے اور قرضدار کو مشورہ اور ہدایات دیں گے تاکہ قرض کی رقم مکمل کامیابی سے استعمال ہو سکے۔تا ہم بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) تمام قرضوں کی ادائیگی کے ایک ماہ کے اندر قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔

نگرانی

کڑی نگرانی ماہانہ بنیادوں پر متعلقہ زونل چیف اور کریڈٹ آپریشن ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔

Logo

زراعت قرض سکیمیں

صارفین  کےلیے  خوشخبری۔۔۔

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی   انٹرنٹ  اور  موبال  اپلی کیشن تکمیل  کے مراحل  میں۔

جلد آ رہا ہے

footer_dynamic