قرضہ برائے شہد کی مکھیاں پالنا بطور گرین بینکنگ پراڈکٹ

شہد کی مکھیاں پالنا ایک گرین بینکنک پراڈکٹ ہے شہد کی مکھیاں حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی نظام اور زندگی کی بقاء کے لئے قدرتی مربوط نظام میں توازن برقرار
رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ شہد کی مکھیاں پولینر کے طور پر موجودہ زرعی پیداوار کی سطح کو برقرار ر کھنے میں مدد کرتی ہیں۔ شہد کی مکھوں کی مقدار میں کمی خوراک میں عدم
تحفظ کا باعث ہے شہد کی مکھیوں کے بغیر نہ اچھی خوراک ہے نہ اچھا مستقبل ہے۔ لہٰذا کرہِ ارض کے ماحولیاتی توازن کو برقراررکھنے کے ساتھ ساتھ غذائی تحفظ کے لیے شہدکی مکھیاں پالنے کی سرگرمیوں کو فنانسنگ اور فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔
شہد کی مکھیاں پالنے کے فوائد
(i شہد کی مکھیاں پالنے سے پولینیشن کو فروغ ملتا ہے۔
(ii شہد کی مکھیاں پالنے سے شکاریوں کو خوراک فراہم ہوتی ہے۔
(iii شہد کی مکھیوں سے حاصل ہونے والا مواد بہت سی صنعتوں میں استعمال ہو تا ہے جس میں کاسمیٹکس انڈسٹری، پالش کرنے کی صنعت اور ادویات تیار کرنے کی
صنعت وغیرہ شامل ہیں۔
(iv فطرت کو برقرار رکھنے کے لیے شہد کی مکھیوں کو پالنا ضروری ہے۔
(v شہد کی مکھیاں بہت سے بیجوں، گری دار میوے، بیر اور پھلوں کی پیداوار کا سبب ہیں۔ جو جنگلی جانوروں کیلئے خوراک کا اہم ذریعہ ہیں۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

پاکستان بھر میں قائم زرعی ترقیاتی بینک کی تمام متعلقہ برانچوں / شاخوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اہلیت

۱) اس اسکیم کے تحت ایسے تمام کسان بھائی جو اپنی ذاتی با قبضہ زرعی زمین رکھتے ہوں اور اس کاروبار کی سوجھ بوجھ رکھتے ہوں قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔
تا ہم اچھی شہرت کے حامل سابقہ قرضدار بھی اس سہولت سے مُستفید ہو سکتے ہیں۔
۲) قرضدار کی عمر18 تا 60سال ہو۔
۳) قرضدار کسی دوسرے بینک یا ادارے کا نا دہندہ نہ ہو۔
۴) ای۔ سی آئی بی رپورٹ صاف ہو۔
۵) ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو۔

مطلوبہ دستاویزات

کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل، لون کیس فائل، زرعی پاس بک /فرد جمعبندی، دوعدد تصاویر

قرضے کی حد

اس سکیم کے تحت ایک کسان زیادہ سے زیادہ مبلغ پچیس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا۔

قرضدار کی شراکت

قرضدار کی شراکت قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا۔

ضمانت /سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جا سکتی ہیں۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا اور قرضہ وقت پر ادا کرنیکی صورت میں ۳ فیصد رعائت
بھی دی جائیگی۔

قرضہ کی منظوری

پچیس لاکھ روپے تک کا قرضہ CLSDڈیپارٹمنٹ منظورکرے گا۔

قرض کی ادائیگی

تمام ضروری کاغذات کی وصولی کے بعد قرض کی رقم قرضدار کو کرنٹ اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

قرض کی وصولی کا جدول

اس سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات ایک سال کی رعائتی مدت کے ساتھ سات سال کے عرصہ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔

جانچ پڑتال

بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO)قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر،
زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔

Logo

زراعت قرض سکیمیں

صارفین  کےلیے  خوشخبری۔۔۔

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی   انٹرنٹ  اور  موبال  اپلی کیشن تکمیل  کے مراحل  میں۔

جلد آ رہا ہے

footer_dynamic