سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی گرین بینکنگ پالیسی کی روشنی میں مندرجہ ذیل گرین بینکنگ پراڈکٹس جو زرعی شعبے کو درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں معاون ہونگی، قدرتی وسائل کے استحکام مثلاً پانی کے مناسب استعمال، زمین کی زرخیزی برقراررکھنے اور ماحولیاتی خطرات مثلاً آلودگی اور سموگ وغیرہ سے بچاؤ میں کارآمد ہونگی۔ پراڈکٹس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
(i ریزڈ بیڈ پلانٹر/ مشین
(ii ڈائریکٹ سیڈ نگ رائس پلانٹر
(iii ہیپی سیڈر /پاک سیڈر
(iv سولر ڈرائر
(v سولر پاور ڈرِپ ایریگیشن سسٹم
قوائدو ضوابط
شرائط و ضوابط
دائرہ کار | ملک بھر میں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تما م برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ |
اہلیت | تمام نئے کاروباری حضرات بشمول بینک کے پُرانے خواہشمند کاشتکار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ایک سے زیادہ کاشتکارمجموعی طور پر بھی قرض حاصل کر سکتے ہیں |
قرضے کی حد | اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد مبلغ پچیس لاکھ روپے تک ہے۔ |
قرضدار کی شراکت | قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا۔ |
ضمانت /سکیورٹی | زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں بصورت دیگر والدین یا دیگر |
قرضہ کے اخراجات | بمطابق مروجہ بینک چارجز |
شرح مارک اپ | بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ |
قرضہ کی منظوری | دس لاکھ روپے تک کا قرضہ CLSDڈیپارٹمنٹ منظورکرے گا۔ |
قرض کی ادائیگی | تمام ضروری /قانونی کاغذات کی وصولی کے بعد قرضدار کو قرض کی رقم بذریعہ کرنٹ اکاؤنٹ ادا کی جائے گی۔ |
انشورنس انتظامات | گرین بینکنگ کی پراڈکٹس کو قرضدار اور بینک کے مشترکہ نام پر رجسٹرڈ کیا جائے گااور “A”گریڈ انشورنس کمپنی سے بیمہ کرایا جائے گا۔ |
قرض کی وصولی کا جدو ل | گرین بینکنگ پراڈکٹس قرض کی وصولی کا جدول (ivسولر ڈرائر اس اسکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ |
جانچ پڑتال | بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO)قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ |