قرضہ سکیم برائے بائیو فلاک فش فارمنگ

بائیو فلاک فش فارمنگ ایک کامیاب اور منافع بخش کاروبار ہے۔ پاکستان نہ صرف مختلف انواع کی مچھلیوں سے حاصل کردہ غذائی ضروریات بھی پوری کرتا ہے۔ بلکہ دوسرے ممالک سے آنے والے آرڈرز کو بھی پورا کرنے کا اہل ہے۔ بائیو فلاک فش فارمنگ کے مقابلے میں روائیتی فش فارمنگ کافی مہنگی اور کم پیداوار کی حامل ہے۔
بائیو فلاک فش ٹیکنالوجی(بی ٹی ایف) ایک ماحول دوست تکنیک کے طور پر سیٹومائیکرواورگنیزم کی تیاری کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ مائیکرو اور گنیزم مچھلیوں کی افزائش کیلئے ہائیجینک خوراک کے طور پر تیار کیئے جاتے ہیں، تاکہ مچھلیوں کو قدرتی خوراک بھی مل سکے اور مصنوعی خوراک پر آنے والی لاگت کو بھی کم کیا جا سکے۔اس تیکنیک کی وجہ سے نہ صرف فش پونڈ میں پانی کی صفر یا کم از کم تبادلے کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ پانی میں نائیٹروجن اور کاربن کی سطح کو بھی متوازن رکھا جا سکتا ہے جو مائیکرو اور گنیزم اور بیکٹیریا کی مناسب پیداوار کیلئے ضروری ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کا استعمال نہ صرف شعبہ ماہی گیری کے رجحانات بدل سکتا ہے بلکہ جدید خطو ط پر ماہی گیری کے شعبے میں انقلاب بھی برپا کر
سکتا ہے۔ لہٰذا بینک ہذٰا نے اس فائدہ مند سکیم کا اجراء کیا ہے۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں تک ہو گا۔

اہلیت

۱) اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے اچھی شہرت کے حامل تمام افراد اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اور اس شعبہ میں سمجھ بوجھ رکھتے ہوں وہ بھی اس سکیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔
۲) ای۔ سی آئی بی رپورٹ صاف ہو۔
۳) ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو۔

مطلوبہ دستاویزات ۔

۔ کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
۔ درخواست برائے قرضہ
۔ زرعی پاس بک /فرد جمعبندی /دیگر قابلِ قبول ضمانتوں کے کا غذات
۔ دو عدد تصاویر

قرضے کی حد

کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ پچاس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔

قرضدار کا حصہ

قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہو گا یا اپنے پراجیکٹ میں استعمال کرنا ہو گا۔

ضمانت /سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

  قرض کی وصولی کا جدول

قرض عرصہ 5 سال کے اندر ششما ہی اقساط میں واپس ہو گا۔ جس کی پہلی قسط ایک سال بعد شروع ہو گی۔

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا اور قرضہ وقت پر ادا کرنیکی صورت میں
۳فیصد رعائت بھی دی جائیگی۔

  قرضہ کی منظوری

پچیس لاکھ روپے تک کا قرضہ CLSDڈیپارٹمنٹ اور پچاس لاکھ تک کا قرضہ ہیڈ آفس کریڈٹ کمیٹی منظور کرے گی۔

جانچ پڑتال

ایم سی او، برانچ مینیجر اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس ہیڈ آفس ان قرضہ جات کی ماہانہ جانچ پڑتال کریں گے۔

Logo

زراعت قرض سکیمیں

صارفین  کےلیے  خوشخبری۔۔۔

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی   انٹرنٹ  اور  موبال  اپلی کیشن تکمیل  کے مراحل  میں۔

جلد آ رہا ہے

footer_dynamic