قرضہ سکیم برائے خواتین (شعبہ گارمنٹس)

وطنِ عزیز کے پسماندہ علاقوں کی ہنر مند خواتین کی فلاح وبہبوداور معاشی خود کفالت زرعی ترقیاتی بینک کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ اس مقصد کے حصو ل کیلئے گارمنٹس کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین خصوصاً دستکاری، کشیدہ کاری،چادروں اور کپڑوں پر پھُلکاری اور مخصوص روائیتی کڑھائی کے فن کو اُجاگر کرنے کیلئے مذکورہ بالا سکیم کے تحت قرضہ جات کا آغاز کیا جا رہا ہے تا کہ یہ ہُنرمند خواتین با عزت روز گار بھی پاسکیں اور اپنی محنت کا معقول معاوضہ بھی حاصل کر سکیں۔ اس سلسلے میں بینک سلائی کڑھائی کے ضروری سامان، پیکنگ مٹیریل  اور مارکیٹنگ کیلئے قرضا جات فراہم کرے گا، نیز مصنوعات کی فروخت کیلئے مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور رفاہی اداروں کیساتھ روابط میں معاونت بھی کی جائے گی۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

ملک بھرمیں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اہلیت

اس سکیم کے تحت مذکورہ بالا علاقوں کی گارمنٹس کے شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین بھر پور فائدہ اُٹھا سکتی ہیں۔ ترجیحاً قرض تین سے چار خواتین کے گروپ کو دیا جائے گا۔
ای۔ سی آئی بی رپورٹ صاف ہو
ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو

اشیاء برائے قرض

سٹیچینگ مشین،  کپڑا(سفید و رنگدار)،  دھاگہ،  شیشہ،  کڑھائی فریم،  سلائی والی سُوئیاں بمع سلائی باکس

پیکنگ / مارکیٹنگ کا سامان

مارکیٹ تک لانے لیجانے کا خرچہ

مطلوبہ دستاویزات

کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک/ فردجمعبندی
دو عدد تصاویر

قرضے کی حد

اس سکیم کے تحت قرضے کی فی کس حدزیادہ سے زیادہ پچاس لاکھ روپے تک ہے۔

قرضدار کی شراکت

قرضدار کو منظور شُدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصہ کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

ضمانت/ سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ دیہی و شہری جائیداد۔ زمین اپنے نام نہ ہونے کی صورت میں والدین یا گھر کے کسی فرد کی زمین شراکت دار کے طور پر پیش کی جا سکتی ہے۔

قرض کی منظوری

پچیس لاکھ روپے تک کا قرضہ CLSDڈیپارٹمنٹ منظورکرے گا جبکہ اس زیادہ کا قرضہ کریڈٹ کمیٹی ہیڈ آفس منظور کرے گی۔

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصو ل کیا جائے گااور قرضہ وقت پر ادا کرنیکی صورت میں ۳فیصد رعائیت بھی دی جائیگی۔

جدول قرض وصولی

سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات کی واپسی چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ سال کے عرصہ میں ششماہی اقساط میں کرنی ہو گی۔

جانچ پڑتال

قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کریں گی۔

Logo

زراعت قرض سکیمیں

صارفین  کےلیے  خوشخبری۔۔۔

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی   انٹرنٹ  اور  موبال  اپلی کیشن تکمیل  کے مراحل  میں۔

جلد آ رہا ہے

footer_dynamic