آج کل کالے رنگ کی آسٹرالوپ مرغی اپنے انڈوں کی پیداوار زیادہ وزن اور لوکل نسل کی مرغیوں کی طرح آسانی سے پالی جانے کی وجہ سے بہت شہرت رکھتی ہیں۔ اس نسل کی مرغیوں کو گھریلو اور تجارتی بنیادوں پر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک اپنے کسانوں کو آسٹرالوپ فارمنگ کیلئے مرغے، مرغیوں، چوزوں اور انڈوں کیلئے خصوصی تعاون کرے گا
مذکورہ بالا مقصد کیلئے بینک انتظامیہ سکیم متعارف کروا رہی ہے۔
شرائط و ضوابط
دائرہ کار | اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں تک ہو گا۔ |
اہلیت | ۱) اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے اچھی شہرت کے حامل تمام افراد اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اور اس شعبہ میں سمجھ بوجھ رکھتے ہوں وہ بھی اس اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ |
مطلوبہ دستاویزات | ۔ کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل |
قرضے کی حد | کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ پچاس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔ |
قرضدار کا حصہ | قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہو گا یا اپنے پراجیکٹ میں خرچ کرنا ہو گا۔ |
ضمانت /سکیورٹی | زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔ |
قرضہ کے اخراجات | بمطابق مروجہ بینک چارجز |
قرض کی وصولی | قرض عرصہ 8 سال کے اندر ششماہی اقساط میں واپس ہو گا۔ جس کی پہلی قسط دو سال بعد شروع ہوگی۔ |
شرح مارک اپ | بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا اور قرضہ وقت پر ادا کرنیکی صورت میں ۳ فیصد رعائیت |
قرضہ کی ترسیل | تمام ضروری کاغذات کی وصولی کے بعد قرض کی رقم برائے پولٹری شیڈ تین اقساط میں ادا کی جائیگی۔ ادا شدہ قسط کے صحیح استعمال کے بعد مرغیوں، چوزوں اور دوسری ضروریات کی خرید کیلئے رقم بذریعہ کرنٹ اکاؤنٹ ادا کی جائیگی۔ |
قرضہ کی منظوری | پچیس لاکھ روپے تک کا قرضہ CLSDڈیپارٹمنٹ اور مبلغ پچاس لاکھ روپے تک کا قرضہ ہیڈ آفس کریڈٹ کمیٹی منظورکرے گی۔ |
جانچ پڑتال | متعلقہ ایم سی او اور برانچ مینیجر ان قرضہ جات کی ماہانہ جانچ پڑتال کریں گے۔ |