قرضہ سکیم برائے ملک چِلنگ یونٹ

ڈیری لائیو سٹاک شعبہ کو ترقی دینے، دودھ کی ترسیل و تقسیم کو بہتر طریقے سے سر انجام دینے اور پورے ملک میں اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی آمدنی بڑھانے کیلئے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے چھوٹے پیمانے پر ملک چلنگ یونٹ کے قیام کی سکیم کا اجراء کیا ہے۔

شرائط و ضوابط

 دائرہ کار

اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں کے توسط سے ہو گا۔

اہلیت

نئے خواہشمندکاشتکارکسانوں کے علاوہ سابقہ قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو، اس سکیم کے تحت قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔

مطلوبہ دستاویزات

کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
لون کیس فائل
زرعی پاس بک /فرد جمعبندی
دوعدد تصاویر

قرضے کی حد

کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ پچیس لا کھ روپے تک قرض حاصل کرسکیں گے۔

 قرضدار کی شراکت

قرضدار کو اپنے حصے کے طور پرکل قرض کا دس فیصد بینک میں جمع کروانا ہو گا۔

ضمانت /سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

قرض کی وصولی کاجدول

اس سکیم کے تحت قرض پانچ سالوں کے دوران سہ ماہی اقساط میں وصول کیا جائے گا۔

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔

جانچ پڑتال

زونل چیف اور کریڈٹ آپریشن ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس ان قرضہ جات کی ماہانہ جانچ پڑتال کریں گے۔

Logo

زراعت قرض سکیمیں

صارفین  کےلیے  خوشخبری۔۔۔

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی   انٹرنٹ  اور  موبال  اپلی کیشن تکمیل  کے مراحل  میں۔

جلد آ رہا ہے

footer_dynamic