قرضہ سکیم برائے گولڈن /مصری مرغی (برائے پیداوار انڈے وگوشت)

صنعتِ مرغبانی (پولٹری) لائیو سٹاک کے شعبے میں اپنی مخصوص پیداواری صلاحیت اور ملک می مجموعیGDP میں شراکت کیوجہ سے ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔ اس کا شمارحیاتیاتی پروٹین کے حصول کے موثر ذرائع میں ہوتا ہے پاکستان میں پولٹری اعلیٰ حیاتیاتی پروٹین والی خوراک کی طلب و رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
مستقبل میں گولڈن /مصری پولٹری فارمنگ کی ترقی کے روشن امکانات ہیں کیونکہ اس صنعت کیلئے تمام مطلوبہ عوامل مثلاً زمین، مزدوری اور چوزوں کی خوراک دیہی علاقوں میں با آسانی اور وافر دستیاب ہیں اور تجارتی پولٹری فارمنگ کے مقابلے میں اس میں لاگت بھی کم آتی ہے۔نیز گولڈن/ مصری پولٹری فارمنگ ہر طرح کے ماحول (گرم، سرد، مرطوب، خشک اور برساتی موسم) میں نشونما پانے کی صلاحیت کیوجہ سے زیادہ مرغوب ہے۔ لہٰذ ا زرعی ترقیاتی بینک نے اس صنعت کے فروغ کیلئے سکیم ہذا کا اجراء کیا ہے۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں تک ہو گا ماسوائے ان علاقوں کے جہاں وفاقی / صوبائی حکومت کی طرف سے پابندی لگائی گئی ہو۔

اہلیت

اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے اچھی شہرت کے حامل تمام افراد اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کابینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اور اس شعبہ میں سمجھ بوجھ رکھتے ہوں وہ بھی اس اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں اس سکیم میں خاص طور پر ان
خواتین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو ذاتی یا تجارتی سطح پراس شعبے سے منسلک ہوں۔

مطلوبہ دستاویزات

۔  کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
۔  لون کیس درخواست
۔  زرعی پاس بک /فرد جمعبندی
۔  دوعدد تصاویر

قرضے کی حد

کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ پچاس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔

قرضدار کا حصہ

قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہو گا، یا اپنے پراجیکٹ میں خرچ کرنا ہو گا۔

ضمانت /سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

قرض کی وصولی کا جدول

قرض کی رقم عرصہ 8سال کے اندر ششماہی اقساط میں واپس ہوگی۔جس کی پہلی قسط دو سال بعد شروع ہوگی۔

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا اور قرضہ وقت پر ادا کرنیکی صورت میں ۳ فیصد رعائت بھی دی جائیگی۔

قرضہ کی ترسیل

تمام ضروری کاغذات کی وصولی کے بعد قرض کی رقم برائے پولٹری شیڈ تین اقساط میں ادا کی جائیگی۔ ادا شدہ قسط کے صحیح استعمال کے بعد مرغیوں، چوزوں اور دوسری ضروریات کی خرید کیلئے رقم بذریعہ کرنٹ اکاؤنٹ ادا کی جائیگی۔

قرضہ کی منظوری

پچیس لاکھ روپے تک کا قرضہ CLSDڈیپارٹمنٹ اور پچاس لاکھ تک کا قرضہ ہیڈآفس کریڈٹ کمیٹی منظورکرے گی۔

   جانچ پڑتال

متعلقہ ایم سی او اور برانچ مینیجر ان قرضہ جات کی ماہانہ جانچ پڑتال کریں گے۔

Logo

زراعت قرض سکیمیں

صارفین  کےلیے  خوشخبری۔۔۔

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی   انٹرنٹ  اور  موبال  اپلی کیشن تکمیل  کے مراحل  میں۔

جلد آ رہا ہے

footer_dynamic