• ہوممصنوعات اور خدماتزرعی قرض قرض برائے خرید زرعی آلات (چاول /گندم سٹرابیلنگ مشین و منی روٹاویٹر (واکنگ ٹریکٹر)قرض برائے خرید زرعی آلات (چاول /گندم سٹرابیلنگ مشین و منی روٹاویٹر (واکنگ ٹریکٹر)

قرض برائے خرید زرعی آلات (چاول /گندم سٹرابیلنگ مشین و منی روٹاویٹر (واکنگ ٹریکٹر)

زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے عالمی سطح پر بدلتے ہوئے رجحانات کے مطابق نئی ٹیکنالوجی اور جدید زرعی آلات کا استعمال وقت کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ درج ذیل زرعی مشینوں کی خرید اور کسان بھائیوں کی سہولت کیلئے قرضہ فراہم کرتا ہے۔
چاول /گندم سٹرابیلنگ مشین
سٹرابیلنگ مشین گندم اور دھان کے بھُوسے کو ایک خاص دباؤ کے تحت گانٹھوں میں تبدیل کرتی ہے تا کہ بھوسے کی محفوظ طریقے سے نقل و حمل آسان ہو سکے۔ کٹائی کے بعد گندم /دھان کے بھوسے کو جمع کرنے اور دوبارہ استعمال کے قابل بنانے میں یہ مشین معاون ثابت ہوتی ہے۔ دھان کے بھوسے کا بیلر ٹریکٹر سے منسلک ہوتا ہے۔ یہ بھُوسے کو اکٹھا کرتا ہے اور ہائیڈرالک سسٹم کے ذریعے گانٹھوں میں منتقل کرتا ہے۔ مشین اگلی فصل کیلئے زمین تیار کرتی ہے، قدرتی اجزا ء کو محفوظ کرتی ہے اور اس طرح کسان کی آمدنی میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
منی روٹاویٹر(واکنگ ٹریکٹر)
منی روٹاویٹر ایک ہلکی اور انتہائی کارآمد مشینری ہے جو چھوٹے باغات کی دیکھ بھال اور تیاری کے لیے موزوں ہے۔ یہ 4سے 7انچ مٹی کو نرم کرتا ہے اور ہوا دے سکتا ہے۔ یہ جڑی بوٹیوں پر قابو پانے اور مٹی کے صاف کرنے کے لیے بہترین مشینری ہے جسے چھوٹے کھیتوں، پھلوں اور سبزیوں، باغات، باغبانی اور نرسر یوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ منی روٹاویٹر یا واکنگ ٹریکٹر مٹی کی حالت کو بہتر بنانے، جڑی بوٹیوں پر قابو پانے، بیجوں کی تیاری اور چھوٹے کھیتوں میں کھدائی کے لیے بہت موزوں ہے۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں تک ہو گا۔

اہلیت

۱) اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے اچھی شہرت کے حامل تمام افراد اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو
اور اس شعبہ میں سمجھ بوجھ رکھتے ہوں وہ بھی اس اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔
۲) ای۔ سی آئی بی رپورٹ صاف ہو۔
۳) ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو۔

مطلوبہ دستاویزات
  1.  کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
  2. درخواست برائے قرضہ
  3. زرعی پاس بک /فرد جمعبندی
  4. دوعدد تصاویر
قرضے کی حد

کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ پُچیس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔

قرضدار کا حصہ

قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہو گا۔

ضمانت /سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔زمین نہ ہونے صورت میں والدین کی زمین بطور شراکت دار قبول کی جا سکتی ہے۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا اور قرضہ وقت پر ادا کرنیکی صورت میں ۳ فیصد رعائت
بھی دی جائیگی۔

قرض کی وصولی کا جدول

قرض برائے چاول /گندم سٹرابالنگ مشین و منی روٹاویٹر عرصہ 8 سال کے اندر ششماہی اقساط میں واپس ہو گا۔ پہلی قسط چھ ماہ
بعد شروع ہوگی۔

قرضہ کی منظوری

سکیم کے تحت مطلوبہ قرضہ ہیڈ آفس کا CLSDڈیپارٹمنٹ منظورکرے گا۔

جانچ پڑتال

برانچ مینیجر، زونل چیف اور کریڈٹ آپریشن ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس ان قرضہ جات کی ماہانہ جانچ پڑتال کریں گے۔

Logo

زراعت قرض سکیمیں

صارفین  کےلیے  خوشخبری۔۔۔

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی   انٹرنٹ  اور  موبال  اپلی کیشن تکمیل  کے مراحل  میں۔

جلد آ رہا ہے

footer_dynamic