قرض برائے رائس ٹرانسپلانٹر

چاول ملک کی پانچ بڑی فصلوں میں سے ایک ہے۔ اور انسانی خوراک میں اس کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ چاول کی کاشت ایک تھکا دینے والا محنت طلب کام
ہے۔ چاول کی کاشت میں میکانائزیشن کے ذریعے کاشتکار کا کام سہل کیا جا سکتا ہے، جس سے رفتار کے ساتھ پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس مقصد کے لیے، رائس ٹرانسپلانٹر سادہ، آسان اور چاول کی پیوندکاری اور پیشہ ورانہ زرعی مہارت کی ایک نئی جہت کا دروازہ کھولتا ہے۔ رائس ٹرانسپلانٹر دستی پیوندکاری کے مقابلے میں 20گنا زیادہ مؤ ثرہے۔ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اپنے ممکنہ صارفین کے لیے ان کی کاشتکاری کی ضروریات کے مطابق درج ذیل شرائط کے تحت زرعی قرضے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار

اس اسکیم کا اطلاق ابتدائی طور پر بینک کی سیالکوٹ، گجرانوالہ، سرگودہا، شیخوپورہ، لاڑکانہ، سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع شاخوں / برانچوں پر ہو گا۔

اہلیت

۱) اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے اچھی شہرت کے حامل تمام افراد اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو
اور اس شعبہ میں سمجھ بوجھ رکھتے ہوں وہ بھی اس اسکیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔
۲) ای۔ سی آئی بی رپورٹ صاف ہو۔
۳) ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو۔

مطلوبہ دستاویزات
  1.  کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
  2. درخواست برائے قرضہ
  3. زرعی پاس بک /فرد جمعبندی
  4. دوعدد تصاویر
قرضے کی حد

کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ چھیالیس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔

قرضدار کا حصہ

قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہو گا۔

ضمانت /سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں۔زمین نہ ہونے صورت میں والدین کی زمین بطور شراکت دار قبول کی جا سکتی ہے

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

شرح مارک اپ

بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا اور قرضہ وقت پر ادا کرنیکی صورت میں ۳ فیصد رعائت
بھی دی جائیگی۔

قرض کی وصولی

قرض برائے رائس ٹرانسپلانٹر عرصہ 8 سال کے اندر ششماہی اقساط میں واپس ہو گا۔ پہلی قسط چھ ماہ بعد شروع ہوگی۔
کا جدول

قرضہ کی منظوری

پچیس لاکھ روپے تک کا قرضہ CLSDڈیپارٹمنٹ منظورکرے گا۔

جانچ پڑتال

برانچ مینیجر، زونل چیف اور کریڈٹ آپریشن ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس ان قرضہ جات کی ماہانہ جانچ پڑتال کریں گے۔

Logo

زراعت قرض سکیمیں

صارفین  کےلیے  خوشخبری۔۔۔

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی   انٹرنٹ  اور  موبال  اپلی کیشن تکمیل  کے مراحل  میں۔

جلد آ رہا ہے

footer_dynamic