زرعی ترقیاتی بنک لیمیٹڈ اپنے کسان بھائیوں کی مالی معاونت کے ذریعے فصلوں کی اچھی پیداوار اور انکی خوشحالی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اس مقصد کے لیے بنک نے کسان خوشحال سکیم کے نام سے ایک نئی سکیم کا اجراء کیا ہے، جس کا مقصد کسانوں کو کم سے کم مارک اپ پر زیادہ سے زیادہ قرض سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناناہے۔ اس سکیم کے تحت ایک مرتبہ دستاویزاتی عمل کو مکمل کر کے تین سال تک زرعی قرض کی سہولت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے نیز کسان اپنی ضرورت کے مطابق جب چا ہیں رقم نکلوا اور واپس جمع کروا سکتے ہیں۔ مارک اپ صرف انکی استعمال کردہ رقم پر لاگو ہو گا۔ سال میں ایک دفعہ واجب الادا رقم مع مارک اپ جمع کرانے پر قرض کی اگلے سال کے لیے تجدید کر دی جائیگی۔
سکیم کے نمایاں خدو خال درج زیل ہیں:
شرائط و ضوابط
دائرہ کار | ملک بھرمیں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ |
اہلیت | اس سکیم کے تحت کسانوں کوکھاد، بیج، زرعی ادویات اور جاری اخراجات کے لیے ان کی ضرورت کے مطابق قرضفراہم کیا جائے گا۔ پورے ملک سے نئے اورپُرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو وہ بھی اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ |
مطلوبہ دستاویزات | ۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل ۔ لون کیس فائل ۔ زرعی پاس بُک/ فرد جمعبندی ۔ دو عدد تصاویر |
قرضے کی حد | اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد مبلغ بارہ لاکھ روپے تک ہے۔ منظور شدہ قرض کی سالانہ حد تین سال کیلئے |
قرضدار کی شراکت | قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا یا اپنی سکیم میں استعمال کرنا ہوگا۔ |
ضمانت/ سکیورٹی | زیر ملکیت و قبضہ زرعی اراضی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جاسکتی ہیں۔ملکیتی زمین نہ ہونے کی صورت میں والدین یا قریبی رشتہ داروں کی زمین انہیں قرض میں شراکت دار کے طور پر شریک کرتے ہوئے پیش کی جا سکتی ہے |
شرح مارک اپ | بینک کے جاری پیداواری قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ |
قرض کی فراہمی | قرضدار قرض کی منظور شدہ سالانہ حد بذریعہ چیک/کیش کاؤنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں یہ اختیار ہے کہ وہ اپنا قرضہ کیس کو اکاؤنٹ کی طرز پر چلاتے ہوئے رقم کا لین دین کر سکتے ہیں۔ |
قرضہ کی منظوری | زیادہ سے زیادہ سات لاکھ تک کے قرضے کی منظوری بینک کے CLSDڈیپارٹمنٹ ہیڈآفس سے ہو گی. |
انشورنس/ بیمہ | بینک کے قرضہ سے بنا ئے گئے اثاثہ جات کی انشورنس بذمہ قرضدار ہو گی۔ |
قرض کی وصولی کا جدول | کسان خوشحال سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات تین سال کی آسان شرائط پر جاری کیے جاتے ہیں۔ قرض کی اصل رقم کاشتکار |
جانچ پڑتال | متعلقہ ایم سی اواوربرانچ مینیجربنک ہدایات کے مطابق اس سکیم کے تحت جاری قرضہ جات کی جانچ پڑتال کے ذمّہ دار ہوں گے۔ |