زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ دورد راز کے پسماندہ علاقوں میں زرعی ترقیاتی اور خوشحالی کیلئے ہمہ تن کوشاں ہے ۔ اسی نظریے کے تحت گلگت بلتستان کے علاقہ میں غربت کو کم کرنے اور اس علاقے کے عوام کی خوشحالی کے لئے مندرجہ ذیل خصوصی اسکیموں کا اجراء کیا گیا ہے جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں ۔
شرائط و ضوابط
دائرہ کار | ان تمام سکیموں کا اطلاق گلگت بلتستان میں واقع زرعی ترقیاتی بینک کی تمام برانچوں میں یکساں طور ہر ہوگا ۔ ان سکیموں میں سابقہ تجربہ کے حامل نئے کسانوں / کاشتکاروں کو ترجیح دی جائے گی ۔ تاہم پرانے قرض دار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اس سکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ |
اہلیت | ان سکیموں میں سابقہ تجربہ کے حامل نئے کسانوں /کاشتکاروں کو ترجیح دی جائے گی۔ تاہم پرانے قرض دارجن کا بینک کے ساتھ لین دین |
مطلوبہ دستاویزات |
|
سکیم کے تحت دیئے جانے والے خصوصی قرضہ جات | الف ) ٹراوَٹ مچھلی کی افزائش ٹراوَٹ مچھلی گلگت بلتستان کے ٹھنڈے پانیوں کی مخصوص پہچان ہے لہذا اسکی افزائش کیلئے بینک نے خصوصی اقدامات کیئے ہیں جن میں درکار زمین برائے تالاب کی حد کو کم کر کے ایک کنال اور زیادہ سے زیادہ 8 کنال کرنا ، قرض کی منظوری کیلئے برانچ مینیجرکے اختیارات میں اضافہ اور دیگر مراعات شامل ہیں ب) یاک (تبّتی بیل ) فارمینگ یاک (تبّتی بیل ) گلگت بلتستان کے علاقے میں معروف لائیو سٹاک جانور ہے ۔ جس کے گوشت اور دودھ کی بیحد مانگ ہے ۔ لہذا بینک نے یاک کی خریداری کیلئے قرضے کی حد کو مبلغ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے فی جانور تک بڑھا دیا ہے ۔ اسی طرح یاک بچھرے کی فی کس قیمت چالیس ہزار روپے اور انکی افزائش کیلئے جاری اخراجات کیلئے قرضہ جات کی حد مبلغ دس ہزار روپے فی جانور مقرر کی گئی ہے ۔ ج) سی بک تھارن کی کاشت سی بک تھارن کی جڑی بوٹی اور اسکے بیجوں سے حاصل ہونے والا تیل مختلف اشیاء مثلاََجیم اور جیلی کی پیداوار میں استعمال ہو تا ہے ۔ اس کی پیداوار د) ہائی برڈپاپلر ہائی برڈپاپلرکی کاشت میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے قرضے کی حد مبلغ (15) پندرہ ہزار روپے فی ایکڑ ہے ۔ |
قرضے کی حد | کسان اس سکیم کے تحت زیادہ زیادہ سے زیادہ مبلغ پچیس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے |
ضمانت / سکیورٹی | زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں قرضے کے عوض پیش کی جاسکتی ہیں ۔ |
قرض دار کی شراکت | قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا ۔ |
قرضہ کے اخراجات | بمطابق مروجہ بینک چارجز |
شرح مارک اپ | بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا اور قرضہ وقت پر ادا کرنیکی صورت میں ۳ فیصد رعائت |
قرضہ کی وصولی کا جدول | ٹراءوٹ مچھلی اور سی بک تھا رن کیلئے قرضہ جات کی وصولی پانچ سالوں میں قرضہ کی ادائیگی کے دو سال بعد سالانہ اقساط میں کی جائے گی ۔ جبکہ یاک جانور کے قرضہ جات کی وصولی پانچ سالوں کے دوران ششماہی اقساط میں قرضہ کی ادائیگی کے ایک سال بعد شروع ہو گی ۔ ہائبرڈپاپلر کے قرضے کی وصولی پانچ سالوں میں قرضہ کی ادائیگی کے تین سال بعد ششماہی / سالانہ اقساط میں کی جائے گی ۔ |
جانچ پڑتال | بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا ۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر ، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے ۔ |