تمباکو ایک بڑی نقد آور فصل ہے ۔ جس کی کاشت اور بعدازاں اسکی پیداوار سے بنائی جانے والی دیگر قابل استعمال چیزوں کے کاروبار سے لاتعداد افراد کا روزگار وابستہ ہے ۔ تمباکو خشک کرنے کیلئے چھوٹے پیمانے پربھٹیوں کا قیام ان افراد کی اہم ضرورت تھی ۔ لہذا زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے تمباکو کی کاشت کے علاقوں میں بھٹیوں کے قیام میں مالی معاونت کے لئے مذکورہ سکیم کا آغاز کیا ، جس کے نمایاں خدوخال درج ذیل ہیں ۔
شرائط و ضوابط
دائرہ کار | اس اسکیم کا اطلاق زرعی ترقیاتی بینک کی پشاور ، ایبٹ آباد ، مینگورہ اور گوجرانوالہ زون کے تحت برانچوں پر ہو گا ۔ |
اہلیت | تمباکو کی کاشت / پیداوار کو فروغ دینے اور تمباکو بھٹی کے قیام کے خواہشمند نئے کاشتکار بشمول بینک کے پرانے صارف جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہاہو ، اس سکیم کے تحت قرضہ لینے کے اہل ہیں. |
مطلوبہ دستاویزات |
|
قرضے کی حد | اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد دس لاکھ روپے تک ہے ۔ |
قرضدار کی شراکت | قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہو گا ۔ |
قرضہ کے اخراجات | بمطابق مروجہ بینک چارجز |
ضمانت / سکیورٹی | زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں ۔ اپنے نام پر زمین نا ہونے کی صورت میں والدین و دیگر اہل خانہ کی اراضی یا کوئی اور سکیورٹی جوکہ بینک کو قابلِ قبول ہواُنہیں قرضے میں شامل کرتے ہوئے قرضے کے عوض پیش کی جاسکتی ہے ۔ |
قرض کی وصولی کا جدو ل | اس اسکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات پانچ سال کی مدت کے دوران ششما ہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے ۔ |
شرح مارک اپ | بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا ۔ |
جانچ پڑتال | بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO)قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہو گا ۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر ، زونل مینیجر (وصولی) اور آڈٹ ٹیم و ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے ۔ |