ایک جیدشریعہ اسکالر جو کہ متعلقہ شعبہ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جامعہ دارالعلوم کراچی سے تخصص فی الافتاء اور درسِ نظامی کی تعلیم مکمل کی ۔ انہوں نے ایم اے کی سند بھی حاصل کر رکھی ہے۔ مفتی ابراہیم عیسیٰ اسلامک بینکنگ اور فنانس کا وسیع علم اور تجربہ رکھتے ہیں، اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ، سندھ بینک ، حبیب میٹروپولیٹن بینک اور ای ایف یو تکافل کمپنی کے شریعہ ایڈوائزر ہیں۔ انہوں نے اسلامی فلسفہ، اسلامی بینکاری ، فنانس اور تکافل پر بے شمار لیکچرز بھی دیئے ہیں۔