image رسائی

ٹرانسپورٹ تھری وہیلر لوڈر رکشہ

کسانوں کو اپنی پیداوار ہر وقت کھیت سے مارکیٹ تک پہنچانے اور کاشتکاری کا ضروری سامان مارکیٹ سے فارم تک لانے میں آسانی کیلئے بینک نے قرضہ سکیم برائے ٹرانسپورٹ (تھری ویلر لوڈ رکشہ) متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت تھری ویلر لوڈ رکشہ کے حصول کیلئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں تک ہوگا۔
اہلیت اس سکیم کے تحت تمام اہل نئے اور پرانے کسان بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فردِ جمعبندی، دو عدد تصاویر۔
قرضے کی حد اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد مبلغ دس لاکھ روپے تک ہے۔
قرضدار کی شراکت قرضدار کو رکشے کی قیمت کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔
ضمانت / سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جا سکتی ہے۔ ملکیتی زمین نہ ہونے کی صورت میں والدین یا قریبی رشتہ داروں کی زمین انہیں قرض میں شراکت دار کے طور پر شامل کرتے ہوئے بھی بطور ضمانت پیش کی جا سکتی ہے۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
قرضہ کی منظوری اس سکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔
رجسٹریشن و انشورنس تھری ویلر لوڈ رکشہ کی رجسٹریشن بینک اور قرضدار کے مشترکہ ناموں پر کروانا لازم ہوگی اور گریڈ "A” انشورنس کمپنی سے انشورنس کروانی ہوگی۔
قرض کی وصولی کا جدول اس سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات کی واپسی پانچ سال کی مدت میں ششماہی اقساط میں کی جائے گی۔
جانچ پڑتال قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کرے گی۔