image رسائی

قرضہ سکیم برائے خواتین (شعبہ گارمنٹس)

وطنِ عزیز کے پسماندہ علاقوں کی ہنرمند خواتین کی فلاح و بہبود اور معاشی خود کفالت زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے گارمنٹس کے شعبہ میں کام کرنے والی خواتین، خصوصاً دستکاری، کشیدہ کاری، مہارتوں اور کپڑوں پر روایتی کڑھائی کے فن کو اجاگر کرنے کیلئے مذکورہ سکیم کے تحت قرضہ جات کا اجراء کیا جا رہا ہے تاکہ یہ ہنرمند خواتین باعزت روزگار بھی حاصل کر سکیں اور اپنی محنت کا معقول معاوضہ بھی حاصل کر سکیں۔ اس سلسلہ میں بینک سلائی کڑھائی کے ضروری سامان، پیکنگ میٹریل اور مارکیٹنگ کیلئے قرضہ جات فراہم کرے گا، نیز مصنوعات کی فروخت کیلئے مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور فلاحی اداروں کے ساتھ روابط میں معاونت بھی کی جائے گی۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار ملک بھر میں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اہلیت
  1. اس سکیم کے تحت مذکورہ پسماندہ علاقوں کی گارمنٹس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
  2. ترجیحاً قرض تین سے چار خواتین کے گروپ کو دیا جائے گا۔
  3. ای سی آئی بی رپورٹ صاف ہو۔
  4. ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو۔
اشیاء برائے قرض
  1. سلائی مشین
  2. کپڑا (سفید و رنگدار)
  3. دھاگہ
  4. شیشہ
  5. کڑھائی فریم
  6. سلائی والی سوئیاں
  7. بیوٹی / سلمانی باکس
  8. پیکنگ اور مارکیٹنگ کا سامان
  9. مارکیٹ تک لانے لے جانے کا خرچہ
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فردِ جمعبندی، دو عدد تصاویر۔
قرضے کی حد اس سکیم کے تحت قرضے کی فی کس حد زیادہ سے زیادہ پچاس لاکھ روپے تک ہے۔
قرضدار کی شراکت قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔
ضمانت / سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ دیہی و شہری جائیداد۔ زمین اپنے نام نہ ہونے کی صورت میں والدین یا گھر کے کسی فرد کی زمین شراکت دار کے طور پر پیش کی جا سکتی ہے۔ سماجی تحفظ کے طور پر تین سے چار خواتین کی شخصی ضمانت بھی قابل قبول ہوگی۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
قرضہ کی منظوری اس سکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
قرض کی وصولی کا جدول اس سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات کی واپسی چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ سال کے عرصہ میں ششماہی اقساط میں کی جائے گی۔
جانچ پڑتال قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کرے گی۔