image رسائی

ٹریکٹر کے لیے قرض

ٹریکٹر روایتی طور پر تمام زرعی مقاصد اور مختلف اقسام کی زرعی مشینری کو کام میں لانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ زرعی آلات کو ٹریکٹر کی مدد سے استعمال میں لایا جاتا ہے۔ یہ زمین میں ہل چلانے، کھدائی کرنے، زمین ہموار کرنے، کھاد اور بیج کی بوائی کرنے، جھاڑیاں اور گھاس صاف کرنے اور کھیت میں پودے لگانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

ان تمام سہولیات کے پیشِ نظر زرعی ترقیاتی بینک کسانوں کو ٹریکٹر خریدنے کے لیے قرض کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار پاکستان بھر میں قائم زرعی ترقیاتی بینک کی تمام متعلقہ برانچوں / شاخوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اہلیت کا معیار اس اسکیم کے تحت ایسے تمام کسان بھائی جو اپنی ذاتی و قبضہ شدہ زرعی زمین رکھتے ہوں ٹریکٹر کا قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم اچھی شہرت کے حامل سابقہ قرضدار بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
مطلوبہ دستاویزات
  1. کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل
  2. درخواست برائے قرضہ
  3. زرعی پاس بک اور فردِ جمعبندی
  4. دو عدد تصاویر
قرضے کی حد اس سکیم کے تحت ایک کسان زیادہ سے زیادہ مبلغ پچیس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا۔
ضمانت / اسکیورٹی زیر ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابل قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جا سکتی ہیں۔
قرض کی ادائیگی قرض کی رقم پے آرڈر / ڈیمانڈ ڈرافٹ کی صورت میں متعلقہ ڈیلر کو ادا کی جائے گی جس سے کسان نے کوٹیشن حاصل کی ہوگی۔
ٹریکٹر رجسٹریشن ٹریکٹر کی رجسٹریشن کسان اور بینک کے نام مشترکہ کی جائے گی اور ٹریکٹر کی انشورنس بھی کی جائے گی۔
قرضدار کی شراکت قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا 10 فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا، جو کہ ٹریکٹر کی قیمت میں شامل کیا جائے گا۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
قرضہ کی منظوری اس سکیم کے تحت قرضہ کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ (CRD) ہیڈ آفس منظور کرے گا۔
قرض کی وصولی کا جدول اس سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات چھ ماہ کی رعایتی مدت کے ساتھ آٹھ سال کے عرصہ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
انشورنس ٹریکٹر کے ہر قرضہ پر پریمیم وصول کیا جائے گا جس میں تمام ٹیکس شامل ہوں گے۔
جانچ پڑتال بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہوگا۔ علاوہ ازیں برانچ مینیجر، ریجنل مینیجر (وصولی) اور ہیڈ آفس کے متعلقہ شعبے بھی ان قرضہ جات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ قرض کے صحیح استعمال نہ کرنے کی صورت میں قرض کی یکمشت وصولی کی جائے گی۔