image رسائی

وزیر اعظم کسان پیکج زرعی قرضہ جات سکیم برائے دیہی نوجوانان

حکومتِ پاکستان کے اعلان کردہ پی ایم کسان پیکج کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے 21 تا 45 سال تک کی عمر کے دیہی نوجوانوں کیلئے مندرجہ بالا سکیم شروع کی ہے تاکہ کم مارک اپ ریٹ پر قرضہ جات کے ذریعے زرعی کاروبار قائم کرسکیں۔ اس سکیم کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار اس سکیم کا دائرہ کار ملک بھر میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں تک ہوگا۔
اہلیت
  1. 21 سال سے 45 سال تک کے دیہی نوجوان پیداواری اور ترقیاتی مقاصد کیلئے اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
  2. گورنمنٹ ملازمین اس سکیم کے تحت قرضہ حاصل نہیں کر سکتے۔
  3. زرعی ترقیاتی بینک یا کسی بھی مالیاتی ادارے کے نادہندگان قرضہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
  4. ای سی آئی بی رپورٹ صاف ہو۔
  5. ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو۔
مطلوبہ دستاویزات

درخواست دینے کا طریقہ:

  1. درخواست بذریعہ وزیراعظم آن لائن پورٹل دی جائے گی۔
  2. قرض لینے والا زرعی ترقیاتی بینک کے Tier-3 کے ذریعے درخواست دے گا۔
  3. اس کے بعد درخواست کارروائی کیلئے متعلقہ برانچ کو بھیجی جائے گی۔
  4. فیلڈ اہلکاروں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ سکیم کے متعلق کسانوں کی رہنمائی کریں اور درخواست آن لائن بھیجنے میں مدد دیں۔

کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، زرعی پاس بک / فردِ جمعبندی / ایلینی ایبلٹی سرٹیفکیٹ اور دو عدد تصاویر۔

قرضے کی حد کسان اس سکیم میں پیداواری مقاصد کیلئے پندرہ لاکھ سے پچیس لاکھ روپے اور ترقیاتی مقاصد کیلئے پندرہ لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔
قرضدار کا حصہ قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 20 فیصد بینک میں جمع کروانا ہوگا۔
ضمانت / سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابل قبول ضمانتیں۔
قرضہ کے اخراجات درخواست قرضہ فیس مبلغ 100 روپے وصول کی جائے گی۔
قرض کی وصولی کا جدول پیداواری قرضہ جات کی وصولی عرصہ پانچ سال میں کی جائے گی، پہلے دو سال صرف مارک اپ جبکہ بقیہ تین سالوں میں مارک اپ مع اصل زر وصول کیا جائے گا۔ ترقیاتی قرضہ جات کی وصولی عرصہ 8 سال میں ششماہی اقساط میں کی جائے گی۔
شرح مارک اپ قرضہ پر سات فیصد مارک اپ قرضدار ادا کرے گا جبکہ باقی مارک اپ حکومتِ پاکستان ادا کرے گی۔
قرضہ کی منظوری پندرہ لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک کا قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ منظور کرے گا۔
جانچ پڑتال اس سکیم کی نگرانی متعلقہ بینک حکام اور سکیم کے دیگر شراکت دار کریں گے۔