زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سابقہ ایگریکلچرڈویلیپمنٹ بینک آف پاکستان ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ایک اہم مالیاتی ادارہ ہے جو مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
کاشتکاروں اور زرعی صنعت کاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زرعی ترقیاتی نینک لمیٹڈ چھوٹے کسانوں کو ان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اوراپنے کنبوں کے لئے باعزت زندگی گزارنے، غذائی تحفظ کے مسائل اور دیہی آبادی میں غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے جدید ترقیاتی / پیداواری اسکیموں کو متعارف کرانے میں اقدامات کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمارے ڈپازٹ پروڈکٹس کرنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ، ٹرم ڈپازٹس سے لے کر ملک بھر میں پھیلے ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے آپ کی روز مرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
زیڈ ٹی بی ایل مالیاتی خدمات اور تکنیکی معلومات کی فراہمی کے ذریعے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تیار ہے۔
ہمارے ارد گرد آپ کی بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 501 برانچوں (روایتی اور اسلامی) کا وسیع برانچ نیٹ ورک
زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے عالمی سطح پر بدلتے ہوئے رجحانات کے مطابق نئی ٹیکنالوجی اور جدید زرعی آلات کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ درج ذیل زرعی مشینوں کی خریداری اور کسان بھائیوں کی سہولت کے لیے قرضہ فراہم کرتا ہے۔
سٹرا بیلنگ مشین گندم اور دھان کے بھوسے کو ایک خاص دباؤ کے تحت گانٹھوں میں تبدیل کرتی ہے تاکہ بھوسے کی محفوظ طریقے سے نقل و حمل آسان ہو سکے۔ کٹائی کے بعد گندم اور دھان کے بھوسے کو جمع کرنے اور دوبارہ استعمال کے قابل بنانے میں یہ مشین معاون ثابت ہوتی ہے۔ دھان کے بھوسے کا بیلر ٹریکٹر سے منسلک ہوتا ہے۔ یہ بھوسے کو اکٹھا کرتا ہے اور ہائیڈرالک سسٹم کے ذریعے گانٹھوں میں منتقل کرتا ہے۔ مشین اگلی فصل کے لیے زمین تیار کرتی ہے، قدرتی اجزاء کو محفوظ کرتی ہے اور اس طرح کسان کی آمدنی میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
منی روٹا ویٹر ایک مفید اور انتہائی کارآمد مشینری ہے جو چھوٹے باغات اور کھیتوں کی دیکھ بھال اور تیاری کے لیے موزوں ہے۔ یہ 4 سے 7 انچ تک مٹی کو نرم کرتا ہے اور ہوا رسانی میں مدد دیتا ہے۔ یہ جڑی بوٹیوں پر قابو پانے اور مٹی کی صفائی کے لیے بہترین مشینری ہے جسے چھوٹے کھیتوں، پھلوں اور سبزیوں کی کاشت، باغات، باغبانی اور نرسریوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ منی روٹا ویٹر (واکنگ ٹریکٹر) مٹی کی حالت کو بہتر بنانے، جڑی بوٹیوں پر قابو پانے، بیج بونے کے لیے زمین کی تیاری اور چھوٹے کھیتوں میں کھدائی کے لیے نہایت موزوں ہے۔
اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں تک ہوگا۔
| 1 | اہلیت |
|
| 2 | مطلوبہ دستاویزات |
|
| 3 | قرضے کی حد | کسان اس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ پچیس (25) لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔ |
| 4 | قرضدار کا حصہ | قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہوگا۔ |
| 5 | ضمانت / سکیورٹی | زیر ملکیت و قبضہ زرعی اراضی یا دیگر قابل قبول ضمانتیں۔ زمین نہ ہونے کی صورت میں والدین کی زمین بطور شراکت دار قبول کی جا سکتی ہے۔ |
| 6 | قرضہ کے اخراجات | بمطابق مروجہ بینک چارجز۔ |
| 7 | شرح مارک اپ | بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔ |
| 8 | قرض کی وصولی | قرض برائے چاول/گندم سٹرابیلنگ مشین اور منی روٹا ویٹر 8 سال کے اندر ششماہی اقساط میں واپس کیا جائے گا۔ پہلی قسط قرض کے اجرا کے چھ ماہ بعد شروع ہوگی۔ |
| 9 | قرضہ کی منظوری | اس اسکیم کے تحت مطلوبہ قرضہ ہیڈ آفس کے کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ (CRD) سے منظور کیا جائے گا۔ |
| 10 | جانچ پڑتال | قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹیز کریں گی۔ |