image رسائی

قرضہ سکیم برائے بہتری زرعی زمین بذریعہ متبادل توانائی

اس وقت ہمارے ملک کو توانائی کے شعبہ میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے زراعت کے شعبہ کو دھچکا لگا ہے اور اس کے نتیجے میں پیداوار میں کمی آئی ہے۔ کسانوں کی مدد اور توانائی کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے دو سکیمیں متعارف کروائی ہیں جن کی مدد سے کسانوں کو کم قیمت توانائی حاصل کرنے اور زراعت کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔ یہ دو سکیمیں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے قرضہ جات کی مدد سے سولر انرجی پمپ اور بائیو گیس یونٹس / پلانٹس کے قیام کیلئے متعارف کروائی گئی ہیں۔

  1. سولر انرجی پمپ
  2. بائیو گیس یونٹ / پلانٹ

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار پاکستان بھر میں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اہلیت
  1. ملک بھر سے اچھی شہرت کے حامل حضرات اس اسکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو وہ بھی اس اسکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
  2. قرضدار کسی بھی دوسرے بینک کا نادہندہ نہ ہو۔
  3. ای سی آئی بی رپورٹ صاف ہو۔
  4. ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 10 ہو۔
  5. قرضدار کیلئے ضروری ہے کہ وہ سولر انرجی پمپ اور بائیو گیس یونٹ کے متعلق مناسب معلومات رکھتا ہو تاکہ انہیں تجارتی بنیادوں پر چلا سکے۔
  6. سولر انرجی پمپ اور بائیو گیس یونٹ / پلانٹ لگانے کیلئے متعلقہ فرم سے منظور شدہ کوٹیشن / تخمینہ موجود ہو جو قرضدار کو قابل قبول ہو۔
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فردِ جمعبندی، دو عدد تصاویر۔
قرضے کی حد اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد مبلغ پچیس لاکھ روپے تک ہے۔
قرضدار کی شراکت قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا یا اپنی سکیم میں استعمال کرنا ہوگا۔
ضمانت / سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابل قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جا سکتی ہیں۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
قرضہ کی منظوری اس سکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔
انشورنس بینک کے قرضہ سے بنائے گئے اثاثہ جات کی انشورنس بذمہ قرضدار ہوگی۔
قرض کی وصولی کا جدول اس سکیم کے تحت قرضہ جات حسب ذیل وصول کئے جائیں گے:

  1. قرضہ جات برائے سولر انرجی پمپ چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ دس سال کے عرصہ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔
  2. قرضہ جات برائے بائیو گیس یونٹ چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ سال کے عرصہ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔
جانچ پڑتال قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کرے گی۔