image رسائی

زرخیز۔ ای آسان ڈیجیٹل زرعی قرضہ سکیم

زرخیز۔ ای آسان ڈیجیٹل زرعی قرضہ سکیم

حکومتِ پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مشترکہ اقدام کے تحت "زرخیز۔ ای آسان ڈیجیٹل زرعی قرضہ سکیم” متعارف کرائی گئی ہے، جس کا مقصد ٹھیکہ/مشترکہ زمین کاشت کرنے والے کسانوں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ زمین کی ملکیت کے بغیر بھی انہیں قرضہ کی سہولت میسر آ سکے۔

اس اسکیم کا مقصد پائیدار زراعت اور دیہی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مالی سہولت فراہم کرنا، غذائی تحفظ کو بہتر بنانا، زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا اور معاشی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے، تاکہ جامع اور مضبوط دیہی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

اس اسکیم میں شریک بینک کی حیثیت سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے درج ذیل اہم خصوصیات کے ساتھ اپنا پروگرام متعارف کروایا ہے۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار ملک بھر میں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں سے اس سکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مطلوبہ دستاویزات
  • کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل
  • دو عدد حالیہ تصاویر
  • عمر کی حد 21 سال سے 60 سال تک
  • پاکستانی کاشتکار ہو
  • ای سی آئی بی (E-CIB) رپورٹ صاف ہو
  • ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو
درخواست دینے کا طریقہ
  • درخواست گزار Punjab Information Technology Board (PITB) کے تیار کردہ PBA پورٹل کے ذریعے اپنی معلومات درج کر کے اور شرائط و ضوابط قبول کر کے درخواست دیں گے۔
  • CNIC کی کامیاب تصدیق NADRA کے ذریعے اور OTP کی بنیاد پر ڈیجیٹل رضامندی حاصل ہونے کے بعد درخواست پراسیسنگ فیس کی ادائیگی کے لیے منفرد PSID جاری کیا جائے گا۔
  • فیس ادائیگی کے بعد درخواست گزار اپنی ذاتی، زرعی، جغرافیائی محل وقوع اور اختیاری نفسیاتی معلومات مکمل کریں گے۔
قرضے کی حد
  • کرایہ داروں کیلئے: ایک لاکھ روپے فی ایکڑ تک، زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ روپے تک (15% نقد رقم نکالنے کے بعد 85% ادائیگی نامزد ایگری سروس پرووائیڈرز / مرچنٹس کو ہوگی)۔
  • زمین کے مالک کیلئے: ایک لاکھ روپے فی ایکڑ تک، زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے تک (25% نقد رقم نکالنے کے بعد 75% ادائیگی نامزد ایگری سروس پرووائیڈرز / مرچنٹس کو ہوگی)۔
  • قرضہ کی مدت 12 ماہ ہوگی اور مقررہ تاریخ مہینے کے آخری دن ہوگی۔
شرائط و ضوابط
  • درخواست دہندہ کی طرف سے دو عدد ضامن کے ساتھ ضمانتی بانڈ، ترجیحاً نمبردار یا علاقے کا معتبر شخص ہو۔
  • وفاقی/صوبائی حکومت کا مستقل ملازم (گریڈ 16 اور اس سے اوپر کا) بھی صرف دو کیسز کیلئے ضمانت دینے کا اہل ہے۔
  • زمیندار دو کرایہ داروں کا ضامن بھی بن سکتا ہے بشرطیکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کرایہ دار اپنی زیر کاشت زمین میں قرض استعمال کریں گے۔
  • زرعی ترقیاتی بینک یا کسی بینک/مالیاتی ادارے کے نادہندہ کی کوئی گارنٹی/ضمانت قبول نہیں کی جا سکتی۔
  • زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور کسان سپورٹ سروسز لمیٹڈ کے ملازمین کو ضمانتی بانڈ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
سہولت کی مدت
  • 12 مہینے، مقررہ تاریخ مہینے کے آخری دن ہوگی۔
  • فی فرد/کسان صرف ایک درخواست دے سکے گا۔
  • اسکیم کی میعاد 5 سال تک ہے۔
ضمانت / سکیورٹی شفاف قرضہ (Clean Financing)، کسی قسم کی سکیورٹی درکار نہیں۔
دستاویزی اخراجات درخواست دہندہ کو مبلغ 1200 روپے آن لائن پورٹل کے ذریعے پروسیسنگ فیس کی مد میں ادا کرنے ہوں گے تاکہ PMD، NADRA، LIMS کی تصدیق اور دیگر ضروری اخراجات پورے کیے جا سکیں۔
قرض کی منظوری

قرض کی منظوری اسکور کارڈ کی تشخیص سے مشروط ہوگی، جس کیلئے کم از کم 60 فیصد اسکور ضروری ہے۔

  • KYC وزن: 30%
  • Financial (DBR & eCIB) وزن: 10%
  • Agronomy وزن: 60%
شرح مارک اپ اس اسکیم کے لیے مارک اپ کی شرح 6 ماہ KIBOR Offer Rate + 8% سالانہ ہوگی، جبکہ کم از کم قیمت کا تعین 18% ہوگا۔
قرضہ کی منظوری اس سکیم کے تحت قرضہ کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ (CRD) ہیڈ آفس منظور کرے گا۔
قرض کی وصولی کا جدول
  • مالیاتی مدت کے اختتام پر ادائیگی (پرنسپل + جمع شدہ مارک اپ) یکمشت وصول کی جائے گی۔
  • بغیر کسی جرمانے کے قبل از وقت ادائیگی کی اجازت ہوگی۔
استعمال بینک کا موبائل کریڈٹ آفیسر (MCO) قرضوں کے صحیح اور بروقت استعمال کی جانچ پڑتال کا مکمل ذمہ دار ہوگا۔ قرض کے غلط استعمال کی صورت میں بینک کی ہدایات کے مطابق قرض یکمشت واپس جمع کروانا ہوگا۔
نگرانی جنرل مینیجر اور ریجنل بزنس ہیڈ اسکیم کی نگرانی کریں گے۔ ریجنل مینیجر (وصولی) وصولیوں کا انتظام کرے گا اور برانچ مینیجر کے ذریعے منظوری دینے والی اتھارٹی سے ریگولر اکاؤنٹس کی بروقت تجدید کو یقینی بنائے گا تاکہ اس سہولت کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے اور ایسے قرضوں کی درجہ بندی سے بھی بچا جا سکے۔