image رسائی

ڈیری ویلیو چین

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق کسانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اپنی تمام برانچوں میں قرضہ سکیم برائے ڈیری ویلیو چین متعارف کروا رہا ہے۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار ملک بھر میں موجود زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اہلیت ملک بھر سے ڈیری کے کاروبار سے منسلک اچھی شہرت کے حامل حضرات اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو وہ بھی اس سکیم کے تحت قرضے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سکیم میں خاص طور پر اُن خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جو ڈیری ویلیو چین سے ذاتی یا کاروباری طور پر منسلک ہیں۔
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فردِ جمعبندی، دو عدد تصاویر۔
قرضے کی حد اس سکیم کے تحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ فی کس حد مبلغ پچیس لاکھ روپے تک ہے۔
قرضدار کی شراکت قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا یا اپنی سکیم میں استعمال کرنا ہوگا۔
ضمانت / سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جا سکتی ہیں۔ بصورتِ دیگر والدین یا دیگر اہلِ خانہ کی زرعی اراضی بطور ضمانت اور انہیں بحیثیت شریک قرض دار شامل کر کے بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
قرضہ کے اخراجات قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز ہوں گے۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق اس سکیم میں مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
قرضہ کی منظوری اس سکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔
قرضہ کی ادائیگی تمام ضروری قانونی کاغذات کی وصولی کے بعد قرضدار کو قرض کی رقم بذریعہ کرنٹ اکاؤنٹ ادا کی جائے گی۔
قرض کی وصولی کا جدول اس سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات چھ ماہ کی رعائیتی مدت کے ساتھ پانچ سال کے عرصہ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔
انشورنس ایسے تمام اثاثہ جات جو بینک کے قرضہ سے حاصل کیے گئے ہوں اُن کی انشورنس گریڈ "A” انشورنس کمپنی سے قرضدار خود کروائے گا۔
جانچ پڑتال قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کرے گی۔