image رسائی

کسان روزگار اسکیم

قدرت نے گلگت بلتستان کو دنیا کے اعلیٰ درجے کے پھل جیسے چیری، خوبانی، سیب، ناشپاتی، بادام و غیرہ سے نواز رکھا ہے۔ تاہم اس کے جغرافیائی محل وقوع اور فطرت میں خرابی کی وجہ سے ان کی شیلف لائف کم سے کم ہے اور زیادہ تر پھل پانی کی کمی کے عمل کے بعد فروخت کیے جاتے ہیں۔

اگر کسانوں کو ترغیب دی جائے کہ وہ اپنے تازہ و خشک میوہ جات کی دکانیں قائم کریں تو یہ ان کی زرعی آمدنی میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح اندرون و بیرون ملک سے ان علاقوں میں آتے ہیں۔

مندرجہ بالا کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار اس اسکیم کا دائرہ کار گلگت بلتستان زون میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام شاخوں / برانچوں تک ہوگا۔
اہلیت
    1. اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے اچھی شہرت کے حامل تمام افراد اس اسکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اور اس شعبہ میں سمجھ بوجھ رکھتے ہوں وہ بھی اس اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔
    2. قرضدار کی عمر 18 سال تا 60 سال ہونی چاہیے۔
    3. کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل
    4. ای سی آئی بی رپورٹ صاف ہو۔
    5. ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو۔
مطلوبہ دستاویزات
  1. کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل
  2. درخواست برائے قرضہ
  3. زرعی پاس بک اور فردِ جمعبندی
  4. دو عدد تصاویر
قرضے کی حد کسان اس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ پچیس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔
قرضدار کا حصہ قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہوگا۔
ضمانت / اسکیورٹی زیر ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابل قبول ضمانتیں زرعی قرضہ کے حصول کیلئے پیش کی جا سکتی ہیں۔ بصورت دیگر والدین یا دیگر اہل خانہ کی زرعی اراضی بطور ضمانت اور انہیں بحیثیت شریک قرضدار شامل کر کے بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
قرض کی وصولی کا جدول قرض عرصہ 5 سال کے اندر ششماہی اقساط میں واپس ہوگا۔ پہلی قسط چھ ماہ بعد شروع ہوگی۔
قرضہ کی منظوری اس اسکیم کے تحت مطلوبہ قرضہ ہیڈ آفس کا (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ منظور کرے گا۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
جانچ پڑتال قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کریں گی۔