image رسائی

قرضہ برائے شہد کی مکھیاں پالنا بطور گرین بینکنگ پراڈکٹ

شہد کی مکھیاں پالنا ایک گرین بینکنگ پراڈکٹ ہے۔ شہد کی مکھیاں حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی نظام اور زندگی کی بقاء کے لیے قدرتی مربوط نظام میں توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ شہد کی مکھیاں پولینیٹر کے طور پر موجودہ زرعی پیداوار کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

شہد کی مکھیوں کی تعداد میں کمی خوراک میں عدم تحفظ کا باعث بنتی ہے۔ شہد کی مکھیوں کے بغیر نہ اچھی خوراک ہے اور نہ ہی اچھا مستقبل۔ لہٰذا کرۂ ارض کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ غذائی تحفظ کے لیے شہد کی مکھیاں پالنے کی سرگرمیوں کو فنانسنگ اور فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

شہد کی مکھیاں پالنے کے فوائد:

  1. شہد کی مکھیاں پالنے سے پولینیشن کو فروغ ملتا ہے۔
  2. شہد کی مکھیاں پالنے سے شکاریوں کو خوراک فراہم ہوتی ہے۔
  3. شہد کی مکھیوں سے حاصل ہونے والا مواد بہت سی صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے جن میں کاسمیٹکس، پالش سازی اور ادویات سازی کی صنعت شامل ہیں۔
  4. فطرت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے شہد کی مکھیاں پالنا ضروری ہے۔
  5. شہد کی مکھیاں بہت سے بیجوں، گری دار میووں، بیریز اور پھلوں کی پیداوار کا سبب بنتی ہیں جو جنگلی جانوروں کے لیے خوراک کا اہم ذریعہ ہیں۔

مندرجہ بالا کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک نے قرضہ برائے شہد کی مکھیاں پالنا بطور گرین بینکنگ پراڈکٹ متعارف کروائی ہے۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار پاکستان بھر میں قائم زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام متعلقہ برانچوں سے اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اہلیت
  1. اس اسکیم کے تحت ایسے تمام کسان بھائی جو اپنی ذاتی یا باقبضہ زرعی زمین رکھتے ہوں اور اس کاروبار کی سوجھ بوجھ رکھتے ہوں قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم اچھی شہرت کے حامل سابقہ قرضدار بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
  2. قرضدار کی عمر 18 تا 60 سال ہو۔
  3. قرضدار کسی دوسرے بینک یا ادارے کا نادہندہ نہ ہو۔
  4. ای سی آئی بی رپورٹ صاف ہو۔
  5. ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو۔
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فرد جمعبندی، دو عدد تصاویر۔
قرضے کی حد اس سکیم کے تحت ایک کسان زیادہ سے زیادہ مبلغ پچیس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا۔
قرضدار کی شراکت قرضدار کو منظور شدہ قرضہ کا دس فیصد اپنے حصے کے طور پر بینک میں جمع کرانا ہوگا۔
ضمانت / سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابل قبول ضمانتیں زرعی قرضے کے حصول کیلئے پیش کی جا سکتی ہیں۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
قرضہ کی منظوری اس سکیم کے تحت مطلوبہ قرضہ ہیڈ آفس کا (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ منظور کرے گا۔
قرض کی ادائیگی تمام ضروری کاغذات کی وصولی کے بعد قرض کی رقم قرضدار کو کرنٹ اکاؤنٹ کے ذریعے ادا کی جائے گی۔
قرض کی وصولی کا جدول اس سکیم کے تحت دیئے گئے قرضہ جات ایک سال کی رعائتی مدت کے ساتھ سات سال کے عرصہ کے دوران ششماہی اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔
جانچ پڑتال قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کرے گی۔