image رسائی

قرضہ سکیم برائے سیاہ آسٹرالوپ مرغی ( برائے پیداوار انڈے و گوشت )

آج کل کالے رنگ کی آسٹرالوپ مرغی اپنے زیادہ انڈوں کی پیداوار، بہتر وزن اور دیسی مرغیوں کی طرح آسانی سے پالی جانے کی وجہ سے بہت شہرت رکھتی ہے۔ اس نسل کی مرغیوں کو گھریلو اور تجارتی بنیادوں پر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

زرعی ترقیاتی بینک اپنے کسانوں کو آسٹرالوپ فارمنگ کیلئے مرغے، مرغیوں، چوزوں اور انڈوں کی پیداوار کیلئے خصوصی تعاون فراہم کرے گا۔ مذکورہ بالا مقصد کے حصول کیلئے بینک انتظامیہ نے یہ سکیم متعارف کروائی ہے۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں تک ہوگا۔
اہلیت
  1. اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے اچھی شہرت کے حامل تمام افراد اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اور اس شعبہ میں سمجھ بوجھ رکھتے ہوں، وہ بھی اس اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔
  2. ای سی آئی بی رپورٹ صاف ہو۔
  3. ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو۔
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فردِ جمعبندی، دو عدد تصاویر۔
قرضے کی حد کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ پچاس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔
قرضدار کا حصہ قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہوگا یا اپنے پراجیکٹ میں خرچ کرنا ہوگا۔
ضمانت / سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قابلِ قبول ضمانتیں۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
قرض کی وصولی کا جدول قرض کی رقم آٹھ (8) سال کے اندر ششماہی اقساط میں واپس ہوگی، جس کی پہلی قسط دو سال بعد شروع ہوگی۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
قرضہ کی ترسیل تمام ضروری کاغذات کی وصولی کے بعد قرض کی رقم برائے پولٹری شیڈ تین اقساط میں ادا کی جائے گی۔ ادا شدہ قسط کے صحیح استعمال کے بعد مرغیوں، چوزوں اور دوسری ضروریات کی خرید کیلئے رقم بذریعہ کرنٹ اکاؤنٹ ادا کی جائے گی۔
قرضہ کی منظوری اس سکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔
جانچ پڑتال قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کرے گی۔