image رسائی

قرضہ سکیم برائے گولڈن : مصری مرغی ( برائے پیداوار انڈے و گوشت )

صنعتِ مرغبانی (پولٹری) لائیوسٹاک کے شعبہ میں اپنی مخصوص پیداواری صلاحیت اور ملک میں مجموعی GDP میں شراکت کی وجہ سے ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔ یہ جانوروں کی پروٹین کے مؤثر ذرائع میں شمار ہوتی ہے اور پاکستان میں اعلیٰ حیاتیاتی پروٹین والی خوراک کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

مستقبل میں گولڈن / مصری پولٹری فارمنگ کی ترقی کے روشن امکانات ہیں کیونکہ اس صنعت کیلئے تمام مطلوبہ عوامل مثلاً زمین، مزدوری اور چوزوں کی خوراک دیہی علاقوں میں باآسانی اور وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور تجارتی پولٹری فارمنگ کے مقابلے میں اس میں لاگت بھی کم آتی ہے۔ نیز گولڈن / مصری پولٹری فارمنگ ہر طرح کے ماحول (گرم، سرد، مرطوب، خشک اور برساتی موسم) میں نشوونما پانے کی صلاحیت کی وجہ سے زیادہ مرغوب ہے۔ مذکورہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے اس صنعت کے فروغ کیلئے یہ سکیم متعارف کرائی ہے۔

شرائط و ضوابط:

دائرہ کار اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں تک ہوگا، ماسوائے ان علاقوں کے جہاں وفاقی یا صوبائی حکومت کی طرف سے پابندی عائد کی گئی ہو۔
اہلیت
  1. اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے اچھی شہرت کے حامل تمام افراد اس سکیم سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم پرانے قرضدار جن کا بینک کے ساتھ لین دین تسلی بخش رہا ہو اور اس شعبہ میں مناسب سمجھ بوجھ رکھتے ہوں، وہ بھی اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سکیم میں خاص طور پر ان خواتین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو ذاتی یا تجارتی سطح پر اس شعبے سے منسلک ہوں۔
  2. ای سی آئی بی رپورٹ صاف ہو۔
  3. ORR گریڈ زیادہ سے زیادہ 04 ہو۔
مطلوبہ دستاویزات کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل، درخواست برائے قرضہ، زرعی پاس بک / فردِ جمعبندی، دو عدد تصاویر۔
قرضے کی حد کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ پچاس لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔
قرضدار کا حصہ قرضدار کو اپنے حصے کے طور پر کل قرض کا 10 فیصد بینک میں جمع کروانا ہوگا یا اپنے پراجیکٹ میں خرچ کرنا ہوگا۔
ضمانت / سکیورٹی زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی اور دیگر قابلِ قبول ضمانتیں۔
قرضہ کے اخراجات بمطابق مروجہ بینک چارجز۔
قرض کی وصولی کا جدول قرض کی رقم آٹھ (8) سال کے اندر ششماہی اقساط میں واپس کی جائے گی، جس کی پہلی قسط دو سال بعد شروع ہوگی۔
شرح مارک اپ بینک کے جاری ترقیاتی قرضوں کی مروجہ شرح کے مطابق مارک اپ وصول کیا جائے گا۔
قرضہ کی ترسیل تمام ضروری کاغذات کی وصولی کے بعد قرض کی رقم برائے پولٹری شیڈ تین اقساط میں ادا کی جائے گی۔ ادا شدہ قسط کے صحیح استعمال کی تصدیق کے بعد مرغیوں، چوزوں اور دوسری ضروریات کی خریداری کیلئے رقم بذریعہ کرنٹ اکاؤنٹ ادا کی جائے گی۔
قرضہ کی منظوری اس سکیم کے تحت قرضہ (CRD) کریڈٹ ریویو ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس منظور کرے گا۔
جانچ پڑتال قرضوں کی نگرانی اور جانچ پڑتال بینک کی مجاز اتھارٹی کرے گی۔